• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

ویرات کوہلی اور انوشکا شرما کی شادی اگلے ہفتے متوقع؟

شائع December 8, 2017
انوشکا شرما اور ویرات کوہلی ایک اشتہار کی شوٹنگ میں — اسکرین شاٹ
انوشکا شرما اور ویرات کوہلی ایک اشتہار کی شوٹنگ میں — اسکرین شاٹ

بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی اور بولی وڈ اداکارہ انوشکا شرما کی اگلے ہفتے شادی کی افواہیں اس وقت زیادہ تیزی سے پھیلنے لگیں جب یہ دونوں ہی جمعرات کو اٹلی کے لیے روانہ ہوگئے۔

انوشکا شرما اپنے گھر والوں کے ساتھ اٹلی کے لیے روانہ ہوئیں جبکہ ویرات کوہلی میڈیا سے بچنے کے لیے اکیلے رات گئے اطالوی شہر میلان کے لیے روانہ ہوئے۔

Much needed break with my ❤

A post shared by Virat Kohli (@virat.kohli) on

ہندوستان ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق اس جوڑے کی شادی کی افواہیں بدھ سے اس وقت پھیلنا شروع ہوئیں جب یہ انکشاف سامنے آیا کہ یہ دونوں اپنے، اپنے گھروالوں کے ساتھ اٹلی کا سفر کررہے ہیں۔

مزید پڑھیں : 'شادی' پر ویرات کوہلی اور انوشکا شرما کے'نئے وعدے'

اگرچہ انوشکا شرما کے ترجمان نے ان افواہوں کی تردید کی، مگر ایسی رپورٹس بھی موجود ہیں، جن کے بقول جوڑے نے میک اپ آرٹسٹس اور ویڈنگ فوٹوگرافرز کو بک کرایا ہے۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ جب اکتوبر میں ویرات کوہلی نے ذاتی وجوہات کی بناءپر سری لنکا کے خلاف ایک روزہ میچز کی سیریز سے دستبرداری اختیار کی، تو اس کے بعد سے ان کی بولی وڈ اداکارہ سے شادی کی افواہوں کو تقویت ملی۔

یہ بھی پڑھیں : ویرات اور انوشکا دسمبر میں شادی کریں گے؟

دلچسپ بات یہ ہے کہ گزشتہ سال بھی اس جوڑے نے بھارت میں ایک ریزورٹ میں قریبی دوستوں کے ساتھ تعطیلات منائی تھیں اور اس وقت بھی شادی کی افواہیں پھیل گئی تھیں، جن کی تردید بھارتی کپتان نے کی تھی۔

مگر اس بار افواہوں میں مہمانوں تاریخ اور یہاں تک کہ ڈیزائنر وغیرہ کی تفصیلات بھی سامنے آرہی ہیں، جن کے بقول یہ شادی بارہ سے اٹھارہ دسمبر کے درمیان میلان میں متوقع ہے، جس میں دونوں کے قریبی دوست و رشتے دار ہی شریک ہوں جبکہ کسی کرکٹر کو بھی مدعو نہیں کیا گیا۔

تاہم ان افواہوں میں کتنی صداقت ہے، اس کا علم تو اگلے ہفتے ہو ہی جائے گا۔

واضح رہے کہ ویرات کوہلی اور انوشکا شرما کے درمیان تعلق کی خبریں 2013 میں اس وقت پھیلنا شروع ہوئیں جو وہ ایک ٹی وی کمرشل کے لیے اکھٹے ہوئے۔

اس حوالے سے اکثر خبریں سامنے آتی رہیں جبکہ 2015 میں الگ ہونے کی افواہ بھی پھیلی، مگر پھر 2016 میں یہ دونوں ایک بار پھر اکھٹے ہوگئے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024