• KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm

آسٹریلیا سے ون ڈے سیریز، اسٹوکس، ہیلز کی ٹیم میں واپسی

شائع December 7, 2017

لندن: انگلینڈ نے آسٹریلیا کے خلاف پانچ ون ڈے میچوں کی سیریز کے لئے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے اور آل راؤنڈر بین اسٹوکس اور ایلکس ہیلز کو ٹیم میں شامل کر لیا گیا ہے۔

انگلش سلیکٹرز نے اسٹوکس اور ہیلز کو ٹیم میں شامل تو کر لیا ہے لیکن ابھی بھی اس بات کے امکانات موجود ہیں کہ اسکواڈ میں موجود ہونے کے باوجود انہیں فائنل الیون کا حصہ نہ بنایا جائے۔

ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز کے دوران انگلش کرکٹر بین اسٹوکس کا برسٹل میں کلب کے باہر جھگڑا ہوا تھا جس پر انہیں اور ان کے ساتھ موجود ایلکس ہیلز کو انگلش ٹیم سے ڈراپ کردیا گیا تھا۔

انگلش سلیکٹرز نے کہا تھا کہ دونوں کھلاڑیوں کو کلب میں جھگڑے کی پولیس تحقیقات مکمل نہ ہونے تک سلیکشن کیلئے زیر غور نہیں لایا جائے گا۔

مزید پڑھیں: برسٹل میں مبینہ جھگڑے پر بین اسٹوکس گرفتار

اس کے ساتھ انجری کے سبب ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز میں شرکت نہ کرنے والے مارک وڈ کی بھی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔

آسٹریلیا کے خلاف پانچ ون ڈے میچوں کیلئے انگلش ٹیم آئن مورگن کی قیادت میں میدان میں اترے گی جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں جیسن رائے، جونی بیئراسٹو، جو روٹ، ایلکس ہیلز، سیم بلنگز، جوز بٹلر، بین اسٹوکس، معین علی، عادل راشد، ڈیوڈ ولی، لیام پلنکٹ، ٹام کوران، مارک وڈ اور جیک بال شامل ہیں۔

آسٹریلیا اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان پانچ ون ڈے میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ 14 جنوری کو میلبرن میں کھیلا جائے گا۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024