• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm

حیدرآباد: کار سے خاتون کی جھلسی ہوئی لاش برآمد

شائع December 7, 2017
— فوٹو: ڈان نیوز
— فوٹو: ڈان نیوز

حیدر آباد کے قریب ٹنڈو جام کے علاقے میں کار سے خاتون کی جھلسی ہوئی لاش برآمد ہوئی۔

ہُسری کے اسٹیشن ہاؤس افسر (ایس ایچ او) ابراہم سموں کا کہنا تھا کہ خاتون کی شناخت سائرہ نصیر کے نام سے ہوئی اور ان کے شوہر کے مطابق ان کا تعلق سیاسی جماعت مسلم لیگ فنکشنل سے تھا۔

سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس (ایس ایس پی) حیدر آباد پیر محمد شاہ کے مطابق خیال کیا جارہا ہے کہ خاتون کا قتل کیا گیا اور پھر ان کی لاش کو کار میں ڈال کر سڑک پر لایا اور پھر گاڑی کو آگ لگادی گئی۔

پولیس لاش کی شناخت کی تصدیق کے لیے ’ڈی این اے‘ ٹیسٹ کرائے گی۔

ایس ایس پی نے کہا کہ معاملے کی مزید تحقیقات کے لیے خاتون کا کال ریکارڈ حاصل کیا جارہا ہے، جس سے تحقیقات میں پیشرفت کی امید ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ’خاتون طلاق یافتہ تھی اور ان کے سابق شوہر ظہیر اور بیٹیوں کو لاش کی شناخت کے لیے بلایا گیا، جنہوں نے کار سے ملنے والی چیزوں سے لاش کی شناخت کی۔‘

پیر محمد شاہ نے کہا کہ ’وہ بات جس سے سائرہ نصیر کے قتل کے امکانات کو تقویت ملتی ہے کہ واقعے سے قتل ان کے موبائل نمبرز مسلسل بند جارہے تھے۔‘

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024