امریکی باسکٹ بال میں بھی باہو بلی کا چرچا
ممبئی: باہو بلی بھارتی سینما کی تاریخ کی کامیاب ترین فلم قرار پائی اور اس نے ناصرف ہندوستان بلکہ دنیا بھر میں بھرپور مقبولیت حاصل کی تاہم اب باہو بلی کی مقبولیت سرحدیں پار کرتی ہوئی امریکی باسکٹ بال کورٹ تک جا پہنچی ہے۔
فلوریڈا کے شہر اورلانڈو میں نیشنل باسکٹ بال ایسوسی ایشن (این بی اے) کے میچ میں لڑکے اور لڑکیوں کے فلم ’’باہوبلی 2‘‘ کے گانے ’’ساہورے باہوبلی‘‘ پر رقص کی وڈیو کو سوشل میڈیا پر 8 لاکھ سے زائد لوگوں نے دیکھا اور پسند کیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق این بی اے کے فلوریڈا کے شہر اورلانڈو میں ہونے والے باسکٹ بال میچ میں لڑکے اور لڑکیوں نے فلم ’’باہوبلی 2‘‘ کے گانے ’’ساہورے باہوبلی‘‘ پر رقص کیا۔
اس رقص کی وڈیو کو این بی اے نے اپنے فیس بک پیج پر شیئر کیا جسے آٹھ لاکھ سے زائد لوگوں نے پسندیدگی کی سند عطا کی۔