• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

نیٹ فلیکس نے بولی وڈ فلموں کی پروڈکشن بھی شروع کردی

شائع November 27, 2017
نیٹ فلیکس پہلی بار کسی بولی وڈ فلم کی پروڈکشن کر رہا ہے—فائل فوٹو: اے ایف پی
نیٹ فلیکس پہلی بار کسی بولی وڈ فلم کی پروڈکشن کر رہا ہے—فائل فوٹو: اے ایف پی

دنیا کا مشہور ترین اور جانا مانا ویڈیواسٹریمنگ نیٹ ورک ’نیٹ فلیکس‘ بولی وڈ فلموں سمیت بھارت کے ڈرامے تو کب سے نشر کر رہا تھا، تاہم اب اس نے بولی وڈ فلموں کی پروڈکشن بھی شروع کردی۔

خیال رہے کہ ’نیٹ فلیکس‘ ہولی وڈ فلموں سمیت انگریزی زبان کے ڈرامے اور فنٹیسی پروگرام بھی بناتا رہا ہے، جب کہ یہ نیٹ ورک ریئلٹی شوز سمیت موسیقی کے پروگرام بھی بناتا ہے۔

نیٹ فلیکس کی جانب سے بنائی جانے والی فلموں کو عام سینما گھروں کی زینت نہیں بنایا جاتا، بلکہ انہیں صرف اسی ویڈیو اسٹریمنگ نیٹ ورک پر ہی دیکھا جاسکتا ہے۔

نیٹ فلیکس بولی وڈ و بھارتی فلموں اور ڈراموں کو نشر کرنے کے بعد اب بولی وڈ فلموں کی پروڈکشن بھی کرے گا، اور نیٹ ورک نے اس حوالے سے پہلی فلم کی پروڈکشن شروع کردی، جسے آئندہ برس کے آغاز میں ہی نیٹ فلیکس پر ریلیز کیا جائے گا۔

ہولی وڈ رپورٹر کے مطابق نیٹ فلیکس نے بھارتی پروڈکشن ہاؤس ’ آر ایس وی پی‘ کے بینر تلے بننے والی رومانٹک کامیڈی فلم ’لو پر اسکائر فوٹ‘ کو پروڈیوس کرنے سے بولی وڈ فلموں کی پروڈکشن کا آغاز کردیا۔

فلم کو 2018 کے آغاز میں ہی نیٹ فلیکس پر ریلیز کیا جائے گا—پرومو فوٹو
فلم کو 2018 کے آغاز میں ہی نیٹ فلیکس پر ریلیز کیا جائے گا—پرومو فوٹو

فلم ’لو پر اسکائر فوٹ‘ کو رونی اسکریووالا کے پروڈکشن ہاؤس نے والٹ ڈزنی کے ’یو ٹی وی میڈیا گروپ‘ کے اشتراک سے تیار کیا، لیکن اب اس کی پروڈکشن میں نیٹ فلیکس کا حصہ بھی ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: ’نیٹ فلیکس‘ کی آمد

نیٹ فلیکس بھارت میں فلموں اور ڈراموں کو نشر کرنے کے لیے شاہ رخ خان کے پروڈکشن ہاؤس ’ریڈ چلی انٹرٹینمنٹ‘ سمیت دیگر پروڈکشن ہاؤسز کے ساتھ شراکت دار ہے۔

رومانٹک کامیڈی فلم ’لو پر اسکائر فوٹ‘ کو نیٹ فلیکس پر 2018 کی ابتدائی سہ ماہی میں ریلیز کردیا جائے گا۔

خیال رہے کہ ’لو پر اسکائر فوٹ‘ کی کہانی ایک ایسے نوجوان جوڑے کے گرد گھومتی ہے، جو بھارتی شہر ممبئی میں رہائش کے لیے کرائے کا فلیٹ حاصل کرنے کے لیے شادی کا بہانا بناتا ہے۔

فلم میں ممبئی میں رہائش کے مسائل سمیت نوجوانوں کو آگے بڑھنے کے دوران پیش آنے والے چیلنجز سمیت رومانس کو بھی بھرپور طریقے سے دکھایا گیا ہے۔

فلم کی کاسٹ سمیت فلم کے ہدایت کار کی بھی یہ پہلی فلم ہے۔

فلم میں ہیرو کا کردار وکی کوشل جب کہ ہیروئن کا کردار آنگریا دھر نبھاتی نظر آئیں گی۔

فلم کی ہدایات آنند تیواری نے دی ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024