• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm

انگلینڈ 194 رنز پر ڈھیر، آسٹریلیا فتح کی دہلیز پر پہنچ گیا

شائع November 26, 2017
انگلینڈ کے کپتان جو روٹ کا ایل بی ڈبلیو ہونے کا منظر— فوٹو: اے ایف پی
انگلینڈ کے کپتان جو روٹ کا ایل بی ڈبلیو ہونے کا منظر— فوٹو: اے ایف پی

برسبین: باؤلرز کی شاندار کارکردگی کی بدولت آسٹریلیا کی ٹیم پہلے ایشز ٹیسٹ میچ میں فتح کی دہلیز پر پہنچ گئی ہے اور میزبان آسٹریلیا نے 170 رنز کے ہدف تعاقب میں بغیر کسی نقصان کے 114 رنز بنا لیے ہیں۔

برسبین میں جاری ٹیسٹ کے چوتھے روز انگلینڈ نے اپنی دوسری نامکمل اننگز 33 رنز 2 کھلاڑی آؤٹ پر دوبارہ شروع کی تو مارک اسٹون مین 19 اور جو روٹ 5 پر ناٹ آؤٹ تھے۔

اسٹون مین گزشتہ روز کے اسکور میں صرف 8 رنز کا اضافہ کر سکے اور نیتھن لایون کی گیند پر اسٹیون اسمتھ کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے جبکہ ڈیوڈ ملان بھی زیادہ دیر وکٹ پر نہ ٹھہر سکے اور چار رنز بنانے کے بعد لایون کا نشانہ بن گئے۔

114 کے مجموعی اسکور پر انگلینڈ کو پانچواں اور سب سے اہم نقصان اٹھانا پڑا جب کپتان جو روٹ 51 رنز بناکر جوش ہیزل ووڈ کی گیند پر ایل بی ڈبلیو قرار پائے۔

معین علی آؤٹ ہونے والے چھٹے کھلاڑی تھے جو 40 رنز بنا کر نیتھن لایون کی گیند پر متنازع طور پر اسٹمپ قرار دیے گئے جبکہ جونی بیئر سٹو 42 اور کرس ووکس 17 رنز بناکر مچل اسٹارک کو وکٹ دے بیٹھے۔

انگلینڈ کی پوری ٹیم دوسری اننگز میں 195 رنز بناکر پویلین واپس لوٹ گئی، آسٹریلیا کی جانب سے مچل اسٹارک، نیتھن لائن اور جوش ہیزلووڈ نے تین، تین وکٹیں حاصل کیں۔

پہلی اننگز میں 26 رنز کی برتری کی بدولت آسٹریلیا کو جیت کیلئے 170 رنز کا ہدف ملا جس کے تعاقب میں آسٹریلین اوپنرز نے اپنی ٹیم کو 114 رنز کا عمدہ آغاز فراہم کر کے جیت کو یقینی بنا دیا۔

جب پہلے ٹیسٹ میچ کے چوتھے دن کا کھیل ختم ہوا تو آسٹریلیا نےبغیر کسی نقصان کے 114 رنز بنائے تھے اور اسے جیت کیلئے مزید 56 رنز درکار ہیں، ڈیوڈ وارنر 60 اور بین کرافٹ 51 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024