سرکس کے لیے لایاگیا 200 کلو وزنی شیر بھاگ گیا
فرانس کے دارالحکومت پیرس میں سرکس کے لیے ایک پنجرے میں قید کیا گیا 200 کلو وزنی شیر بھاگ گیا، جس وجہ سے کئی گھنٹوں تک ٹریفک معطل رہی۔
تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، شیر نے اتفاقی طور پر کسی بھی انسان کو کوئی نقصان نہیں پہنچایا۔
خیال رہے کہ سرکس کے لیے لائے گئے اس 200 کلو وزنی شیر کو پیرس میں بننے والے نئے ’چڑیا گھر‘ کے لیے لایا گیا تھا، جس کا افتتاح آئندہ ماہ 3 دسمبر کو کیا جانا تھا۔
اس شیر کو پیرس میں ایک فلاحی تنظیم کے تعاون سے بنائے گئے ’بورمن مورینو سرکس‘ کے لیے لایا گیا تھا، جہاں دیگر جانور بھی موجود تھے۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی کی سڑک پر کھلے عام شیر کی نمائش، مالک گرفتار
فوری طور یہ پتہ نہیں لگایا جا سکا کہ یہ خطرناک شیر پنجرے سے نکل کر کیسے بھاگا۔
تاہم دراز جسامت اور بھاری وزن کے حامل اس شیر کو پیرس کی پولیس اور امدادی ٹیموں نے چند ہی گھنٹوں بعد معروف ایفل ٹاور کے قریب گولی مار کر ہلاک کردیا۔
مزید پڑھیں؛ ’قاتل‘ کی نشاندہی کیلئے 18 شیر ’زیرحراست‘
برطانوی اخبار ’دی گارجین‘ کے مطابق 200 کلو وزنی شیرکو ہلاک کرنے کے بعد اس کے مالک کو بھی گرفتار کرلیا گیا۔
شیر کو پیرس کی سڑکوں پر بھاگتا دیکھ کر عوام نے پولیس اور فائر فائیٹرز کو آگاہ کیا، جس پر شیر کے خلاف ہنگامی آپریشن کا آغاز کیا گیا۔
پولیس نے شیر کو ہلاک کرنے کے بعد اس کے مالک کو گرفتار کرکے مزید تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔