• KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm
  • KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm

ایشز سیریز: اسمتھ اور مارش انگلش باؤلرز کیخلاف ڈٹ گئے

شائع November 24, 2017
آسٹریلین بلے باز پیٹرہینڈکومب کو آؤٹ کرنے پر ساتھی کھلاڑی جیمز اینڈرسن کو مبارکباد دے رہے ہیں— فوٹو: اے ایف پی
آسٹریلین بلے باز پیٹرہینڈکومب کو آؤٹ کرنے پر ساتھی کھلاڑی جیمز اینڈرسن کو مبارکباد دے رہے ہیں— فوٹو: اے ایف پی

برسبین: انگلینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان پہلے ایشز ٹیسٹ میں میزبان کپتان اسٹیون اسمتھ اور شان مارش انگلش باؤلرز کے خلاف ڈٹ گئے اور انگلینڈ کی پہلی اننگز کے اسکور 302 رنز کے جواب میں آسٹریلیا نے چار وکٹ کے نقصان پر 165 رنز بنا لیے ہیں۔

برسبین میں کھیلے جا رہے سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ کے دوسرے دن انگلینڈ نے اپنی پہلی نامکمل اننگز 196 رنز 4 کھلاڑی آؤٹ پر دوبارہ شروع کی تو ڈیوڈ ملان 28 اور معین علی 13 رنز پر کھیل رہے تھے۔

دونوں کے مابین 83 رنز کی شراکت قائم ہوئی اور مچل اسٹارک نے 56 رنز بنانے والے ڈیوڈ ملان کو آؤٹ کر کے اس شراکت کا خاتمہ کردیا۔

ابھی انگلش ٹیم اس نقصان سے سنبھلی بھی نہ تھی کہ اگلے ہی اوور میں معین علی 38 رنز بناکر نیتھن لائن کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوگئے۔ اس کے بعد انگلینڈ کی وکٹیں وقفے وقفے سے گرتی رہیں اور پوری ٹیم 302 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔

جونی بیئرسٹو 9 ، کرس ووکس صفر، اسٹورٹ براڈ 20 اور جیک بال 14 رنز بنا سکے۔

آسٹریلیا کی جانب سے مچل سٹارک اور پیٹ کمنز نے تین، تین جبکہ نیتھن لائن نے دو وکٹیں حاصل کیں۔

آسٹریلیا کی اننگز کا آغاز بھی انتہائی مایوس کن رہا اور سات کے اسکور پر بین کرافٹ پویلین لوٹ گئے جبکہ معین علی نے عثمان خواجہ کو آؤٹ کیا تو میزبان ٹیم 30 رنز پر دو وکٹوں سے محروم ہو چکی تھی۔

کپتان اسٹیون اسمتھ اور ان کے نائب ڈیوڈ وارنر نے اسکور کو 59 تک پہنچایا ہی تھا کہ جیک بال نے ملان کی مدد ست 26 رنز بنانے والے اوپنر کی اننگز کا خاتمہ کردیا۔

آسٹریلیا کو چوتھا نقصان اس وقت پہنچا جب تجربہ کار جیمز اینڈرسن کی گیند پر پیٹرہینڈ کومب وکٹوں کے سامنے پیڈ لانے کی پاداش میں آؤٹ قرار پائے۔

76 رنز پر چار وکٹیں گرنے کے بعد اسمتھ کا ساتھ نبھانے شان مارش آئے اور دونوں کھلاڑیوں نے ذمے دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے دن کے اختتام تک مزید کوئی وکٹ نہ گرنے دی۔

جب دوسرے دن کا کھیل ختم ہوا تو آسٹریلیا نے چار وکٹوں کے نقصان پر 165 رنز بنائے تھے اور اسے اننگز کا خسارہ ختم کرنے کے لیے 137 رنز درکار ہیں، کپتان اسٹیون سمتھ 64 اور شان مارش 44 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 23 نومبر 2024
کارٹون : 22 نومبر 2024