• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

سیرینا ولیمز کی شادی میں اعلیٰ شخصیات کی شرکت

شائع November 17, 2017

متعدد بار عالمی نمبر ایک رہنے والی امریکی ٹینس اسٹار سیرینا ولیمز رشتہ ازدواج میں بندھ گئیں۔

انہوں نے اپنے دیرینہ دوست اور منگیتر 34 سالہ ایلکس اوہانیان سے شادی کی۔

ان کی شادی کی پر تعیش تقریب ریاست لویزیانا کے شہر نیو اورلینز کے آرٹس کمپلیکس میں ہوئی، جس میں شوبز، اسپورٹس، سیاست و ٹیکنالوجی کے شعبوں سمیت دیگر شعبوں کی اعلیٰ شخصیات نے شرکت کی۔

آرٹس کمپلیکس کے رسیپشن پر سخت سیکیورٹی نافذ کی گئی تھی—فوٹو: اے ایف پی
آرٹس کمپلیکس کے رسیپشن پر سخت سیکیورٹی نافذ کی گئی تھی—فوٹو: اے ایف پی

یہ بھی پڑھیں: ٹینس سپر اسٹار سرینا ولیمز آج رشتہ ازدواج میں بندھ جائیں گی

غیر ملکی خبر رساں ادارے ’اے ایف پی‘ نے برطانوی اخبار ڈیلی میل اور امریکی ‘پیپلز میگزین‘ کا حوالہ دیتے ہوئے اپنی خبر میں بتایا کہ سیرینا ولیمز اورایلکس اوہانیان کی شادی کی تقریب میں 250 اعلیٰ شخصیات نے شرکت کی۔

پر تعیش تقریب میں 250 مہمانوں نے شرکت کی—فوٹو: ڈیلی میل
پر تعیش تقریب میں 250 مہمانوں نے شرکت کی—فوٹو: ڈیلی میل

شادی کی تقریب میں میڈیا نمائندوں یا فوٹوگرافرز کو جانے کی اجازت نہیں تھی، جس وجہ سے تقریب کی زیادہ تفصیلات سامنے نہیں آ سکیں۔

تاہم اے ایف پی نے اس آرٹس کمپلیکس کے باہر کی تصاویر جاری کی ہیں، جہاں شادی کی تقریب منعقد کی گئی۔

مزید پڑھیں: سرینا ولیمز نے جیون ساتھی چن لیا
سیرینا ولیمز کے قریبی دوست بھی شریک ہوئے—فوٹو: ڈیلی مل
سیرینا ولیمز کے قریبی دوست بھی شریک ہوئے—فوٹو: ڈیلی مل

ان تصاویر میں شادی کے انتظامات اور مہمانوں کی آمد و رفت کو دیکھا جا سکتا ہے۔

دوسری جانب برطانوی اخبار ڈیلی میل اور دیگر اخبارات نے سیرینا ولیمز اور الیکس اوہانیان کی شادی تقریب میں شرکت کرنے والی بعض شخصیات کی تصاویر بھی شائع کی ہیں۔

ٹینس اسٹار کیرولینا وزونک بھی شامل ہوئیں—فوٹو: ڈیلی میل
ٹینس اسٹار کیرولینا وزونک بھی شامل ہوئیں—فوٹو: ڈیلی میل

میڈیا رپورٹس کے مطابق شادی کی تقریبات میں معروف گلوکارہ بیونسے، ان کے شوہر موسیقار جے زیڈ، ٹی وی و فیشن سلیبرٹی کم کارڈشین، ایوا لنگوریا، ٹینس اسٹار کیرو لینا وزونک، اینا ونٹور، وینس ولیمز سمیت دیگر اعلیٰ شخصیات شامل ہوئیں۔

بینڈ باجے کا بھی اہتمام کیا گیا تھا—فوٹو: ڈیلی میل
بینڈ باجے کا بھی اہتمام کیا گیا تھا—فوٹو: ڈیلی میل

خیال رہے کہ 36 سالہ سیرینا ولیمز اور 34 سالہ ایلکس اوہانیان کی منگنی 2015 میں ہوئی تھی، ٹینس اسٹار کے ہاں رواں برس یکم ستمبر کو بیٹی کی پیدائش بھی ہوئی تھی۔

سیرینا ولیمز نے رواں برس حاملہ ہونے کے باوجود آسٹریلین اوپن ٹینس کا ٹائیٹل جیت کر سب کو حیران کر دیا تھا۔

کم کارڈیشین بھی شریک ہوئیں—فوٹو: ڈیلی میل
کم کارڈیشین بھی شریک ہوئیں—فوٹو: ڈیلی میل

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024