• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

’فقرے بوائز،بھولی پنجابن کے ساتھ واپس آنے کو تیار

شائع November 13, 2017
—پرومو فوٹو
—پرومو فوٹو

بولی وڈ کی کامیڈی فلم ’فقرے رٹرنز‘ کا ٹیزر ٹریلر تو رواں برس اگست میں جاری کیا گیا تھا، تاہم اب فلم کا پہلا ٹریلر بھی جاری کردیا گیا۔

’فقرے رٹرنز‘ 4 سال قبل 2013 میں آنے والی کامیڈی فلم ’فقرے‘ کا سیکوئل ہے۔

سیریز کی دوسری فلم میں بھی پہلی فلم کی مرکزی کاسٹ کو شامل کیا گیا ہے۔

فلم کی مرکزی کاسٹ میں ریچا چڈا، پلکت سمرت، ورن شرما، علی افضل، منجوت سنگھ اور وشاکھا سنگھ شامل ہیں۔

’فقرے رٹرنز‘ کی کہانی وہیں سے شروع ہوتی ہے، جہاں پہلی فلم کی کہانی ختم ہوئی تھی، اس بار ’بھولی پنجابن‘ (ریچا چڈا) جیل سے نکل کر ’فقرے بوائز‘ کے ساتھ پنگے کرتیں نظر آئیں گی۔

یہ بھی پڑھیں: بولی وڈ کی سپر ہٹ فلم فقرے کا سیکوئل پوسٹر جاری

سیریز کی پہلی فلم ’فقرے‘ میں چاروں دوستوں نے مل کر بھولی پنجابن کو جیل بھیج دیا تھا۔

پروڈیوسر رتیش سدھوانی کی اس فلم کی ہدایات بھی مرغدیپ سنگھ لمبا دی ہیں، اور اسے ایکسل انٹرٹینمنٹ کے بینر تلے ریلیز کیا جائے گا۔

قریبا ڈھائی منٹ کے جاری کیے ٹریلر کو دیکھ کر اندازا ہوتا ہے کہ ’فقرے رٹرنز‘ کی کہانی بھی پہلی فلم کی طرح چاروں دوستوں کے گرد گھومتی ہے۔

ان چاروں دوستوں میں سب سے اہم ’دی جے چوچا‘ ہیں، جنہیں نیند میں خواب آتے ہیں، اور ان خوابوں کی مدد سے چاروں دوست اپنی معاشی حالت بہتر کرتے اور مسائل حل کرتے نظر آتے ہیں۔

مزید پڑھیں: فقرے رٹرنز کے ’چوچے‘ کو مستقبل دکھائی دیتا ہے

پہلی فلم کی طرح سیکوئل میں بھی رومانس کو دکھایا گیا ہے، لیکن مجموعی طور پر فلم کی کہانی کامیڈی ہوگی۔

ٹریلر سے یہ بھی اندازہ ہوتا ہے کہ اس بار چاروں دوست کالج سے نکل کر عام زندگی گزارتے ہیں۔

فلم کو آئندہ ماہ 15 دسمبر کو ریلیز کیا جائے گا۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024