• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

پی ایس ایل3 کیلئے ڈرافٹ مکمل: کرس گیل جگہ بنانے میں ناکام

شائع November 12, 2017
پی ایل ایل 2017 کیلئے کھلاڑیوں کی ڈرافٹنگ کی تقریب کے موقع پر تمام فرنچائز مالکان کو سووینئر بھی پیش کیے گئے— تصویر بشکریہ پی ایس ایل
پی ایل ایل 2017 کیلئے کھلاڑیوں کی ڈرافٹنگ کی تقریب کے موقع پر تمام فرنچائز مالکان کو سووینئر بھی پیش کیے گئے— تصویر بشکریہ پی ایس ایل

لاہور: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے تیسرے ایڈیشن کے لیے کھلاڑیوں کی ڈرافٹنگ کا عمل مکمل ہو گیا ہے اور حیران کن طور پر کرس گیل کسی بھی ٹیم کا حصہ بننے میں ناکام رہے۔

لیگ کی پانچوں پرانی ٹیموں پشاور زلمی، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز، اسلام آباد یونائیٹڈ، کراچی کنگز اور لاہور قلندرز کے ساتھ ساتھ نئی فرنچائز ملتان سلطان نے بھی ڈرافٹنگ کے عمل میں شرکت کر کے کھلاڑیوں کا انتخاب کیا۔

اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین نجم سیٹھی پی ایس ایل کی تمام ٹیموں کے مالکان کو ایونٹ کا حصہ بننے پر مبارک باد پیش کی اور پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ کی واپسی کے لیے کوششیں کرنے پر شکریہ ادا کیا۔

انہوں نے اعلان کیا کہ پی ایس ایل 2018 کے سیمی فائنل مقابلے لاہور میں منعقد کرائے جائیں گے اور وہ پی ایس ایل تھری کا فائنل نیشنل اسٹیڈیم میں کرانے کی بھرپور کوشش کریں گے۔

ڈرافٹنگ کے عمل کے آغاز سے قبل کراچی کنگز کے مالک سلمان اقبال کا ڈائریکٹر راشد لطیف، کپتان عماد وسیم اور کوچنگ اسٹاف کے ہمراہ گروپ فوٹو۔
ڈرافٹنگ کے عمل کے آغاز سے قبل کراچی کنگز کے مالک سلمان اقبال کا ڈائریکٹر راشد لطیف، کپتان عماد وسیم اور کوچنگ اسٹاف کے ہمراہ گروپ فوٹو۔

پی ایس ایل کے تیسرے ایڈیشن کا ڈرافٹ لاہور کے مقامی ہوٹل میں منعقد کیا جس میں 500 مقامی اور بین الاقوامی کھلاڑیوں میں سے لیگ کی فرنچائز مالکان اپنی ٹیموں کے لیے منتخب کیا۔

قانون کے تحت لاہور قلندرز کو سن سے پہلے کھلاڑی کے انتخاب کا موقع ملا اور انہوں نے آسٹریلیا کے ٹی20 اسپیشلسٹ کرس لن کو اپنی ٹیم کا حصہ بنایا۔

اس کے بعد اسلام آباد یونائیٹڈ کو موقع ملا جنہوں نے جنوبی افریقہ کے جین پال ڈومینی کا انتخاب کیا جبکہ کراچی کنگز نے اپنی باری میں جنوبی افریقہ کے کولن انگرام کا انتخاب کیا۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے حیران کن طور پر ویسٹ انڈیز کے جارح مزاج اوپنر ایون لوئس کو نظر انداز کر کے آسٹریلیا کے شین واٹس کو پلاٹینم کیٹیگری میں منتخب کیا۔

ڈرافٹنگ کی تقریب میں معروف پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان بھی موجود تھیں۔
ڈرافٹنگ کی تقریب میں معروف پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان بھی موجود تھیں۔

پشاور زلمی نے بھی پلاٹینم کیٹیگری میں شاندار انتخاب کرتے ہوئے ڈیوین براوو کو اسکواڈ کا حصہ بنایا جبکہ پاکستان سپر لیگ میں اپنے پہلے انتخاب میں ملتان سلطان نے جنوبی افریقہ کے اسپنر عمران طاہر کو ٹیم کا حصہ بنایا۔

ڈائمنڈ کیٹیگری میں لاہور قلندرز نے بنگلہ دیش کے مستفیض الرحمان، اسلام آباد نے نیوزی لینڈ کے لیوک رونچی، کراچی کنگز نے آسٹریلیا کے مچل جانسن، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ورلڈ کپ فائنل میں لگاتار چار چھکے لگا کر ویسٹ انڈیز کو فتح دلانے والے کارلوس بریتھ ویٹ، پشاور زلمی نے تمیم اقبال اور ملتان سلطان نے ڈیرن براوو کو اسکواڈ میں شامل کیا۔

کرای کنگز نے لیوک رائٹ، اسلام آباد یونائیٹڈ نے آل راؤنڈر فہیم اشرف، پشاور زلمی نے حماد اعظم، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے راحت علی، لاہور قلندرز نے بلال آصف اور ملتان سلطان نے احمد شہزاد کا انتخاب کیا۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کوچ وقار یونس اور ملتان سلطان کے وسیم اکرم تقریب کے دوران گفتگو کرتے ہوئے، اسٹیج پر رمیز راجہ بھی موجود ہیں۔
اسلام آباد یونائیٹڈ کوچ وقار یونس اور ملتان سلطان کے وسیم اکرم تقریب کے دوران گفتگو کرتے ہوئے، اسٹیج پر رمیز راجہ بھی موجود ہیں۔

سلور کیٹیگری میں لاہور قلندرز نے اسپنر رضا حسن، اسلام آباد یونائیٹڈ نے سیم بلنگز، پشاور زلمی نے نوجوان سعد نسیم، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے رمیز راجہ جونیئر، کراچی کنگز نے ڈیوڈ ویز اور ملتان سلطان نے فاسٹ باؤلر محمد عباس کا انتخاب کیا۔

ابھرتے ہوئے کھلاڑیوں کی کیٹیگری میں لاہور قلندرز نے پہلی باری کا بھرپور ائدہ اٹھاتے ہوئے نوجوان اسٹار شاہین آفریدی کا انتخاب کیا جبکہ اسلام آباد نے صاحبزادہ فرحان، کراچی کنگز نے محمد عرفان جونیئر، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے سعود شکیل، پشاور زلمی نے سمین گل اور ملتان سلطان نے عبداللہ شفیق کا انتخاب کیا۔

ایمرجنگ کیٹیگری کے دوسرے مرحلے میں لاہور اور اسلام آباد نے بالترتیب اپنے اپنے سابقہ کھلاڑیوں غلام مدثر اور حسین طلعت کو برقرار رکھا جبکہ کراچی کنگز نے حسن محسن، کوئٹہ نے حسان خان، پشاور نے ابتسام شیخ اور ملتان نے سیف بدر کو منتخب کیا۔

سپلیمنٹری کیٹیگری کے پہلے مرحلے میں لاہور قلندرز نے سری لنکا کے اینجلو میتھیوز، کراچی کنگز نے کولن منرو، اسلام آباد یونائیٹڈ نے انگلش اوپنر ایلکس ہیلز، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے جیسن رائے، پشاور زلمی نے آندرے فلیچر، ملتان سلطان نے جنوبی افریقہ کے ہرڈس ولجوئن کو منتخب کیا۔

اسی کیٹیگری کے دوسرے راؤنڈ میں لاہور نے نیوزی لینڈ کے مچل میک کلینیگن، پشاور زلمی نے ایون لوئس، کراچی کنگز نے آئن مورگن، اسلام آباد نے ڈیوڈ ولی، ملتان سلطان نے عمر گل اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے افغانستان کے راشد خان کو منتخب کیا۔

سپلیمنٹری کیٹیگری کے تیسرے مرحلے میں لاہور قلندرز نے گلریز صفدر، اسلام آباد یونائیٹڈ نے وکٹ کیپر محمد حسن، پشاور زلمی نے خالد عثمان، ملتان سلطان نے عمر صدیق اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے حیران کن قدم اٹھاتے ہوئے معین خان کے بیٹے اعظم خان کو منتخب کیا۔

چوتھے راؤنڈ میں بجٹ کی کمی کے سبب لاہور نے کسی کھلاڑی کا سپلیمنٹی کیٹیگری میں انتخاب نہیں کیا جبکہ اسلام آباد نے محمد حسنین، کراچی نے سیف اللہ بنگش، کوئٹہ نے فراز احمد خان، پشاور زلمی نے محمد عارف اور ملتان سلطان نے روز وائٹلی کا انتخاب کیا۔

پی ایس ایل ٹیموں نے گزشتہ ایڈیشن کے اپنے کھلاڑیوں میں سے 9 کھلاڑیوں کو برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا جبکہ موجودہ ڈرافٹس کے دوران پلاٹینیئم، ڈائمنڈ اور گولڈ کی کیٹیگری میں ایک ایک سلور اور ایمرجنگ کیٹیگری سے 2، 2 کھلاڑیوں کا انتخاب کیا گیا۔

سپلیمنٹی کیٹیگری میں لاہور قلندرز نے تین جبکہ بقیہ ٹیموں نے چار چار کھلاڑیوں کا انتخاب کیا اور کسی بھی کھلاڑی کی انجری یا عدم دستیابی کی صورت میں یہ ان کھلاڑیوں کو اسکواڈ کا حصہ بنایا جائے گا۔

پی ایس ایل 3 کیلئے چھ فرنچائز کے اسکواڈ ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہیں۔


اسلام آباد یونائیٹڈ

مصباح الحق(کپتان)،آندر رسل سیمیول بدری، محمد سمیع، لیوک رونچی، فہیم اشرف، سیم بلنگز، ظفر گوہر، رومان رئیس، صاحبزادہ فرحان، شاداب خان، حسین طلعت، جین پال ڈومینی، عماد بٹ، افتخار احمد، آصف علی — سپلیمنٹری کھلاڑیوں میں ایلکس ہیلز، ڈیوڈ ولی، محمد حسن اور محمد حسنین شامل ہیں۔


کراچی کنگز

عماد وسیم(کپتان)، شاہد آفریدی، محمد عامر، بابر اعظم، عثمان شنواری، اسامہ میر، خرم منظور، روی بوپارہ، محمد رضوان، کولن انگرام، مچل جانسن، لیوک رائٹ، ڈیوڈ ویز، تابش خان، محمد عرفان جونیئر اور حسن محسن — سپلیمنٹری کھلاڑیوں میں کولن منرو، آئن مورگن اور سیف اللہ بنگش شامل ہیں۔


لاہور قلندرز

برینڈن میک کولم(کپتان)، عمر اکمل، کرس لن، مستفیض الرحمان، سنیل نارائن، بلال آصف، رضا حسن، فخر زمان، سہیل اختر، یاسر شاہ، شاہین شاہ آفریدی، کیمرون ڈیلپورٹ، غلام مدثر، عامر یامین، بلاول بھٹی، سہیل خان — سپلیمنٹری کھلاڑیوں اینجلو میتھیوز، مچل میک کلینیگن اور گلریز صفدر شامل ہیں۔


ملتان سلطان

شعیب ملک(کپتان)، ڈیرن براوو، کیرن پولارڈ، احمد شہزاد، کمار سنگاکارا، محمد عباس، سہیل تنویز، نکولس پوران، محمد عرفان، عبداللہ شفیق، جنید خان، سیف بدر، صہین مقصود، عرفان خان، کاشف بھٹی، عمران طاہر — سپلیمنٹری کھلاڑیوں میں ہرڈس ولجوئن، عمر گل، عمر صدیق اور روز وائٹلی شامل ہیں۔


کوئٹہ گلیڈی ایٹرز

سرفراز احمد(کپتان)، کارلوس بریتھ ویٹ، کیون پیٹرسن، رلی روسو، محمد نواز، انور علی، محمد محموداللہ، عمر امین، میر حمزہ، اسد شفیق، شین واٹسن، راحت علی، رمیز راجہ جونیئر، سعد علی، سعود شکیل، حسان خان جبکہ سپلیمنٹری کھلاڑیوں میں جیسن رائے، راشد خان، اعظم خان اور فراز احمد خان۔


پشاور زلمی

ڈیرن سیمی(کپتان)، محمد حفیظ، تمیم اقبال، شکیب الحسن، وہاب ریاض، کامران اکمل، حسن علی، حارث سہیل، کرس جورڈن، محمد اصغر، ڈیوین براوو، حماد اعظم، سعد نسیم، تیمور سلطان، سمین گل، ابتسام شیخ — سپلیمنٹری کھلاڑیوں کی کیٹیگری میں آندرے فلیچر، ایون لوئس، خالد عثمان اور محمد عارف شامل ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024