• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm

زخمی انگلش کھلاڑیوں میں جیک بال بھی شامل

شائع November 10, 2017
جیک بال کی ایشز سیریز کے افتتاحی میچ میں شرکت کا فیصلہ جلد کیا جائے گا— فائل فوٹو: اے پی
جیک بال کی ایشز سیریز کے افتتاحی میچ میں شرکت کا فیصلہ جلد کیا جائے گا— فائل فوٹو: اے پی

ایڈیلیڈ: تاریخی ایشز سیریز کے آغاز سے قبل ہی انگلش کے انجری مسائل دن بدن شدت اختیار کرتے جا رہے ہیں اور انجری کا شکار کھلاڑیوں کی فہرست میں فاسٹ بآلر جیک بال کا نام بھی شامل ہو گیا ہے۔

فاسٹ باؤلر جیک بال کرکٹ آسٹریلیا الیون کے خلاف جاری چار روزہ میچ کے دوران ٹخنے کی انجری کا شکار ہوئے۔

ایشز وارم اپ میچ کے دوسرے روز انگلش فاسٹ باؤلر جیک بال اپنے چوتھے اوور کے دوران ٹخنے کی انجری میں مبتلا ہو گئے جس کی وجہ سے انہیں میدان سے باہر جانا پڑا۔

ابھی تک یہ بات واضح نہیں کہ جیک بال کی انجری سنگین نوعیت کی ہے یا نہیں لیکن وارم اپ میچ کے بقیہ دنوں میںان کی شرکت مشکوک نظر آتی ہے، انہوں نے پانچ رنز دے کر ایک وکٹ حاصل کی تھی۔

اس سے قبل فاسٹ باؤلر اسٹیون فن اور آل راؤنڈر معین علی بھی انجریز میں مبتلا ہوئے تھے جہاں فن گھٹنے کی انجری کے باعث سیریز سے بھی دستبردار ہو گئے ہیں البتہ معین علی فٹ ہیں اور وہ سیریز کھیلیں گے۔

یاد رہے کہ ڈسپلن کی خلاف ورزی اور پولیس کارروائی کے سبب بین اسٹوکس کو ایشز سیریز سے ڈراپ کیا جا چکا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024