• KHI: Fajr 5:56am Sunrise 7:17am
  • LHR: Fajr 5:36am Sunrise 7:02am
  • ISB: Fajr 5:44am Sunrise 7:13am
  • KHI: Fajr 5:56am Sunrise 7:17am
  • LHR: Fajr 5:36am Sunrise 7:02am
  • ISB: Fajr 5:44am Sunrise 7:13am

اداریہ: ہندوستان سے کہتے ہیں کہ آئیے اسموگ کے مسئلے پر بات کریں

شائع November 3, 2017

اب جبکہ ذہنی و جسمانی صحت کے لیے مضر اسموگ بالائی بنجاب کے مختلف علاقوں میں پھیل رہا ہے، تو یہ ایک یاد دہانی ہے کہ پاکستان کو ہندوستان کے ساتھ جغرافیائی سیاست کے علاوہ دیگر معاملات پر بھی بات چیت کرنی ہوگی۔

متعدد رپورٹس کے مطابق، یہ اسموگ ہندوستانی پنجاب میں جلائے جانے والے زرعی فضلات سے پیدا ہوتا ہے اور سیٹلائٹ تصاویر میں بھی وسیع پیمانے پر زرعی زمینوں میں بڑھکتی آگ دیکھی جاسکتی ہے۔

اسموگ کی شدت کم کرنا صوبائی حکام کے بس سے باہر ہے، لیکن ہاں اِس کے اثرات کو کم کرنے میں کردار ادا کرسکتے ہیں مثلاً، اسموگ کے نقصان دہ اثرات سے بچنے کے حوالے سے شہریوں کو ہدایات فراہم کرنا اور آگاہی پھیلانا۔

اِس کے ساتھ ساتھ، سرکاری ہسپتالوں میں اسموگ سے متعلقہ سانس کی بیماریوں کے علاج کے لیے زیادہ سے زیادہ انتظامات کیے جا سکتے ہیں۔

لیکن جب بات اصل وجوہات سے نمٹنے کی آتی ہے تو پاکستان کو ہندوستانی حکومت کے ساتھ بات چیت کا راستہ اختیار کرنا ہوگا تاکہ مسئلے کو باضابطہ طور پر اٹھایا جائے، صوبائی سطح سے شروع کرنا زیادہ بہتر ہے۔

یہ ابھی تک واضح نہیں کہ آیا زرعی فضلات کو جلانے کا عمل پہلے بھی ہوتا آیا ہے یا پھر نیا ہے، جبکہ اِس قسم کا اسموگ ایک طویل عرصے سے تو دکھائی نہیں دیا ہے۔

گزشتہ برس بھی اسموگ تھا، لیکن عام طور پر اسموگ سال کے آخر میں پنجاب کے شہروں کو اپنی گرفت میں لیتا ہے اور اِس کی وجہ مختلف تحقیق کے مطابق وہ کیمائی آلودہ ذرات تھے جو سرحد پار کوئلے کے بجلی گھروں میں جلنے والے کوئلے سے پیدا ہوتے ہیں۔

آلودگی، موسمیاتی تبدیلی اور پانی کے بہاؤ جیسے مسائل کی کوئی سرحد نہیں ہوتی اور دونوں ملکوں کو ہر گزرتے سال کے ساتھ ان بڑھتے مسائل سے پیدا ہونی والی مشکلات کا سامنا ہے۔

سرحد کے دونوں اطراف جذبات جو بھی ہوں لیکن کسی نہ کسی نکتے پر ہندوستان اور پاکستان کو اِن مسائل کے بارے میں بات کرنی ہی پڑے گی، ورنہ اِس کے سنگین نتائج دونوں کے لیے نقصاندہ ثابت ہوں گے۔

سرحد کے دونوں اطراف رہتے عوام کی زندگیوں پر اِن مسائل کے جو اثرات مرتب ہوتے ہیں اُسے مدِنظر رکھتے ہوئے، عملی طریقہ اختیار کرنے کی اشد ضرورت ہے۔

سب سے پہلے ذہن کی صفائی کی ضرورت ہے کیونکہ اِس کے بعد ہی سرحد کے دونوں اطراف فضا اور اِن کے تعلقات میں پھیلے اسموگ کو صاف کیا جاسکتا ہے۔

یہ اداریہ 3 نومبر 2017 کو ڈان اخبار میں شائع ہوا۔

اداریہ

تبصرے (1) بند ہیں

Farrukh Liaqat Nov 03, 2017 04:10pm
Good Article. Specially this line سب سے پہلے ذہن کی صفائی کی ضرورت ہے کیونکہ اِس کے بعد ہی سرحد کے دونوں اطراف فضا اور اِن کے تعلقات میں پھیلے اسموگ کو صاف کیا جاسکتا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 2 جنوری 2025
کارٹون : 1 جنوری 2025