• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm

یہ خاتون دراصل میلانیا ٹرمپ نہیں

شائع October 19, 2017
خیال کیا جا رہا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ مختلف تقریبات میں نظر آنے والی خاتون میلانیا نہیں اس کی ہم شکل ہے—فوٹو: اے ایف پی
خیال کیا جا رہا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ مختلف تقریبات میں نظر آنے والی خاتون میلانیا نہیں اس کی ہم شکل ہے—فوٹو: اے ایف پی

ویسے تو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ گزشتہ برس اپنی صدارتی مہم سے ہی میڈیا کی خبروں کی زینت بنے ہوئے ہیں۔

تاہم دنیا کے سب سے طاقتور ملک کے صدر بننے کے بعد وہ کچھ زیادہ ہی خبروں میں رہتے ہیں۔

ویسے بھی امریکی صدر ہو یا پھرامریکی خاتون اول ہمیشہ ہی خبروں کی زینت بنے رہتے ہیں۔

لیکن ڈونلڈ ٹرمپ نہ صرف غلط سیاسی فیصلوں اوراشتعال انگیز بیانات، یہاں تک خواتین کے ساتھ اپنائے جانے والے رویے کی وجہ سے بھی خبروں میں رہتے ہیں۔

تاہم اب کے بار ان کے خبروں میں زینت بننے کا سبب ان کا کوئی غلط فیصلہ یا اشتعال انگیز بیان نہیں بلکہ ان کی اہلیہ میلانیا ٹرمپ جیسی ایک اور خاتون کا ان کے ساتھ ہونا ہے۔

جی ہاں، میڈیا کے کئی لوگ رواں برس فروری سے پریشان تھے کہ ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کی اہلیہ میلانیا ٹرمپ کے ساتھ میلانیا ٹرمپ سے مشابہہ تیسری خاتون کون ہیں؟َ

بعض تصاویر میں میلانیا اور سیکریٹ سروس ایجنٹ میں نمایاں فرق ہے—فوٹو: اے پی
بعض تصاویر میں میلانیا اور سیکریٹ سروس ایجنٹ میں نمایاں فرق ہے—فوٹو: اے پی

سیاہ یا بلیو نیوی تھری پیس سوٹ میں ملبوس، ہمیشہ آنکھوں پر سیاہ چشمہ سجا کر ڈونلڈ ٹرمپ اور میلانیا ٹرمپ کے ساتھ چلنے والی اس خاتون کی شکل وصورت دیکھ کر کئی لوگ کئی ماہ تک پریشان رہے۔

پہلے تو لوگوں کا خیال تھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے کسی حکمت عملی کے تحت میلانیا ٹرمپ جیسی ہی ایک اور خاتون اپنے ساتھ رکھی ہے۔

تاہم بعد میں پتہ چلا کہ میلانیا ٹرمپ کی مشابہہ خاتون دراصل سیکریٹ سروس کی ایجنٹ ہیں، جو صدر کے سیکیورٹی پروٹوکول ٹیم کا حصہ ہیں۔

—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

ڈونلڈ ٹرمپ اس حوالے سے خوشنصیب ہیں کہ انہیں بیک وقت سیکیورٹی کے لیے تقریبا ایک جیسی صورت رکھنے والی 2 الگ الگ خواتین کا ساتھ میسر ہوتا ہے۔

—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

ایک طرف خاتون اول میلانیا ٹرمپ جہاں اپنے شوہر کو مختلف غیر ملکی دوروں کے دوران محفل میں لوگوں سے ملنے اور ان سے گفتگو کرنے کے طریقے سکھاتی رہتی ہیں تو وہیں میلانیا جیسی ہی ایک اور خاتون ان کی سیکیورٹی کے لیے مصروف عمل رہتی ہیں۔

—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

میلانیا کی ہم شکل سیکریٹ سروس ایجنٹ خاتون کو دیکھ کر پہلے پہل تو امریکی سینیٹرز اور اعلیٰ عہدیدار بھی چکرا گئے تھے، لیکن بعد ازاں سب کو پتہ چل گیا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ ان کی اہلیہ کی ہم شکل نظر آنے والی خاتون در اصل ان کی سیکیورٹی ٹیم کا حصہ ہیں۔

—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

بات صرف یہیں تک ختم نہیں ہوتی، کہا جا رہا ہے کہ میلانیا ٹرمپ کی ہم شکل سیکریٹ سروس ایجنٹ خاتون متعدد بار ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ خاتون اول کی حیثیت سے بھی تقریبات میں شامل ہوئی۔

بوائے لیگل میڈس ڈاٹ کام نامی ٹوئٹر ہینڈل سے ڈونلڈ ٹرمپ کی شیئر کی جانے والی ایک ویڈیو کلپ میں میلانیا ٹرمپ جیسی ہی خاتون کو دیکھا جا سکتا ہے، لیکن ٹوئیٹ میں دعویٰ کیا گیا کہ وہ میلانیا نہیں۔

اسی ٹوئٹر ہینڈل سے میلانیا اور ان کی ہم شکل سیکریٹ ایجنٹ سروس کی تصویر شیئر کرکے یہ بتانے کی کوشش کی گئی کہ ان میں تھوڑا سا فرق ہے۔

—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024