• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm

موبائل سے بھی مہنگی کیسنگ لینا پسند کریں گے؟

شائع October 17, 2017 اپ ڈیٹ October 20, 2017
آئی فون ایکس کی کیسنگ ایک لاکھ 35 ہزار پاکستانی روپے کی ہے—فوٹو: گرے
آئی فون ایکس کی کیسنگ ایک لاکھ 35 ہزار پاکستانی روپے کی ہے—فوٹو: گرے

کہتے ہیں کہ شوق کا کوئی مول نہیں ہوتا، تاہم کچھ شوق ایسے بھی ہوتے ہیں، جنہیں پورا کرنے سے پہلے بھی بڑے بڑے شوقین لوگ سوچ میں ڈوب جاتے ہیں۔

اگر بات موبائل فونز کی کی جائے تو بہت سارے لوگ دنیا کے مہنگے ترین موبائل فون خریدتے وقت ایک لمحے کے لیے بھی نہیں سوچتے۔

تاہم جب بات موبائل کے بجائے اس سے کہیں زیادہ مہنگی کیسنگ کی ہو، تو بہت سارے لوگ سوچ میں ضرور پڑ جاتے ہوں گے۔

ویسے تو عام طور پر لاکھوں روپے کے موبائل فون کی کیسنگ ایک سے تین ہزار روپے کے درمیان دستیاب ہوتی ہے، تاہم اب سنگاپور کی ایک کمپنی نے دنیا کی مہنگی ترین کیسنگ بھی متعارف کرادیں۔

اور حیران کن بات یہ ہے کہ وہ کیسنگ اتنی مہنگی ہیں کہ اس کی قیمت کے آگے ایپل کا سب سے مہنگا ترین آئی فون ایکس بھی سستا ہے۔

جی ہاں، سنگاپور کی کمپنی گرے نے ایپل کے ایک لاکھ 5 ہزار روپے کے موبائل آئی فون ایکس کے لیے لگ بھگ ایک لاکھ 35 ہزار روپے کی کیسنگ متعارف کرادی۔

تمام کیسنگ موبائل سے بھی مہنگی ہیں—فوٹو: گرے
تمام کیسنگ موبائل سے بھی مہنگی ہیں—فوٹو: گرے

ایسا نہیں ہے کہ آئی فون کے لیے صرف ایک لاکھ 35 ہزار روپے والی کیسنگ ہی دستیاب ہے، کمپنی نے متوسط طبقے کا خیال رکھتے ہوئے لگ بھگ پاکستانی 65 ہزار روپے والی کیسنگ بھی متعارف کرائی ہے، مگر اس کا موازنہ کسی بھی طرح ایک لاکھ 35 ہزار والی کیسنگ سے نہیں کیا جاسکتا۔

یہ بھی پڑھیں: ایپل کے سب سے مہنگے فون پیش

کمپنی نے صرف آئی فون ایکس ہی نہیں بلکہ آئی فون کے دیگر ماڈلز کے لیے بھی کیسنگ فروخت کے لیے پیش کی ہیں، اور تمام کے تمام موبائل کی کیسنگ خود موبائل سے بھی مہنگی ہیں۔

اسی طرح ایپل کے پاکستانی لگ بھگ 73 ہزار روپے کے آئی فون 8 کے لیے کمپنی نے ایک لاکھ 14 ہزار روپے،جب کہ 84 ہزار روپے کے آئی فون ایٹ پلس کے لیے اس کی رقم سے دگنی مہنگی کیسنگ متعارف کرائی ہے۔

ٹیٹانیم سے تیار ان دنیا کی مہنگی ترین کیسنگز کوکمپنی نے شائقین کے شوق کو مدنظر رکھ کر تیار کیا ہے۔

سنگاپور کی کیسنگ تیار کرنے والی کمپنی صرف موبائل فونز ہی نہیں بلکہ گھڑیوں، پین، کتابوں اور دیگر تحائف کے لیے بھی مہنگی کیسنگ تیار کرتی ہے۔

کیسنگ کو مختلف ڈیزائن میں پیش کیا گیا ہے—فوٹو: گرے
کیسنگ کو مختلف ڈیزائن میں پیش کیا گیا ہے—فوٹو: گرے

مزید پڑھیں: مہنگے سے بھی اچھا مگر سستا موبائل سامنے آگیا

کمپنی نے شوقین افراد کا خیال رکھتے ہوئے تمام تر کیسنگ کی آن لائن فروخت کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے۔

کمپنی ان مہنگی کیسنگ کی ترسیل دنیا بھر میں کرتی ہے، ساتھ میں کمپنی نے ایک ہفتے کے اندر خریدی گئی کیسنگ کی تبدیلی کی اسکیم بھی دے رکھی ہے۔

کمپنی کا خیال ہے کہ موبائل سے مہنگی کیسنگ خریدنے کے بعد موبائل محفوظ بن جاتے ہیں، اور اگر لاکھوں روپے خرچ کرنے کے بعد بھی کسی کا موبائل کیسنگ میں محفوظ نہ رہے تو اس سے کمپنی کا کوئی واسطہ نہیں۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024