• KHI: Asr 5:05pm Maghrib 6:54pm
  • LHR: Asr 4:40pm Maghrib 6:31pm
  • ISB: Asr 4:46pm Maghrib 6:38pm
  • KHI: Asr 5:05pm Maghrib 6:54pm
  • LHR: Asr 4:40pm Maghrib 6:31pm
  • ISB: Asr 4:46pm Maghrib 6:38pm

سزائے موت ختم کرنے پر تنقید

شائع July 5, 2013

 

۔۔۔فائل فوٹو۔
۔۔۔فائل فوٹو۔

اسلام آباد: پاکستان کی جانب سے سزائے موت پر پابندی کے خاتمے کے اقدام کی انسانی حقوق کے ادارے ایمنسٹی انٹرنیشنل نے مذمت کرتے ہوئے اسے حیران کن قرار دیا ہے۔

واضح رہے کہ دنیا کے تقریباً 150 ممالک میں پہلے ہی سزائے موت کو یا تو ختم کردیا گیا ہے یا پھر اس پر عمل نہیں کیا جارہا۔

2008ء میں پاکستان کی سابقہ حکومت نے اس پر پابندی لگا رکھی تھی جسکی مدت 30 جون تھی۔

وزارت داخلہ کے ایک ترجمان عمر حامد خان کا کہنا ہے کہ موجودہ حکومت کا اس پابندی کی مدت میں اضافہ کرنے کا ارادہ نہیں۔

خان کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نواز شریف انسانی بنیادوں پر معاف کیے جانے والے قیدیوں کے علاوہ تمام وہ قیدی جو سزائے موت کا انتظار کررہے ہیں، کی سزا پر عمل درآمد کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

پاکستان، امریکہ، چین، نائجیریا اور چند دیگر ممالک ان ملکوں کی فہرست میں شامل ہیں جہاں ابھی بھی یہ سزا دی جاتی ہے۔

ایمنسٹی انٹرنیشنل کے مطابق ملک میں تقریباً 8000 قیدی سزائے موت کا انتظار کررہے ہیں جبکہ حکومت ان کی تعداد 400 بتاتی ہے۔

ایمنسٹی کے ایک بیان کے مطابق، سزائے موت کی موجودگی میں معصوم افراد کو ہلاک کیے جانے کا خطرہ بنا رہے گا۔

’پاکستان میں منصفانہ مقدموں کی خلاف ورزیوں کے باعث اس خطرے میں مزید اضافہ ہوجاتا ہے جبکہ اس سے پاکستان کی بین الاقوامی ذمہ داریوں کی بھی خلاف ورزی ہوتی ہے‘

پاکستان کا کہنا ہے کہ سزائے موت سے کراچی اور افغانستان سے ملحقہ علاقوں میں تشدد کو قابو کرنے میں مدد ملتی ہے جہاں طالبان روزانہ کی بنیادوں پر حملے کرتے ہیں۔

ایک سوال کے جواب میں خان کا کہنا تھا کہ امریکہ میں بھی سزائے موت کا قانون موجود ہے جہاں انکے مطابق دنیا کا بہترین عدالتی نظام موجود ہے۔

خان کا کہنا تھا ’ہمارے پاس قابل اعتماد عدالتی نظام موجود ہے اور قانون کو اپنا راستہ اختیار کرنے کی اجازت ملنی چاہئے‘

تبصرے (1) بند ہیں

Anwer R. Farooqui Jul 05, 2013 11:00am
اے ایمان والو! تم پر مقتولوں کا قصاص لینا فرض کیا گیا ہے، آزاد آزاد کے بدلے، غلام غلام کے بدلے، عورت عورت کے بدلے۔ ہاں جس کسی کو اس کے بھائی کی طرف سے کچھ معافی دے دی جائے اسے بھلائی کی اتباع کرنی چاہئے اور آسانی کے ساتھ دیت ادا کرنی چاہئے۔ تمہارے رب کی طرف سے یہ تخفیف اور رحمت ہے اس کے بعد بھی جو سرکشی کرے اسے درد ناک عذاب ہوگا (178) عقلمندو! قصاص میں تمہارے لئے زندگی ہے اس باعث تم (قتل ناحق سے) رکو گے (179)۔ يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا كُتِبَ عَلَيْكُمُ الْقِصَاصُ فِي الْقَتْلَى ۖ الْحُرُّ بِالْحُرِّ وَالْعَبْدُ بِالْعَبْدِ وَالْأُنثَىٰ بِالْأُنثَىٰ ۚ فَمَنْ عُفِيَ لَهُ مِنْ أَخِيهِ شَيْءٌ فَاتِّبَاعٌ بِالْمَعْرُوفِ وَأَدَاءٌ إِلَيْهِ بِإِحْسَانٍ ۗ ذَٰلِكَ تَخْفِيفٌ مِّن رَّبِّكُمْ وَرَحْمَةٌ ۗ فَمَنِ اعْتَدَىٰ بَعْدَ ذَٰلِكَ فَلَهُ عَذَابٌ أَلِيمٌ ﴿١٧٨﴾ وَلَكُمْ فِي الْقِصَاصِ حَيَاةٌ يَا أُولِي الْأَلْبَابِ لَعَلَّكُمْ تَتَّقُونَ ﴿١٧٩﴾ البقرۃ

کارٹون

کارٹون : 14 اپریل 2025
کارٹون : 13 اپریل 2025