• KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm

’تمہاری سُلُو‘ کا ٹریلر جاری

شائع October 14, 2017
—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

لگے رہو منا بھائی جیسی فلم میں ریڈیو جوکی (آر جے) کا کردار ادا کرنے والی ورسٹائل اداکارہ ودیا بالن ایک بار پھر آر جے کے روپ میں نظر آنے کے لیے تیار ہیں۔

لیکن اس بار ودیا بالن ’گڈ مارننگ ممبئی‘ جیسے ڈائلاگ کے بجائے سیکسی آواز میں لوگوں کی نیندیں اڑانے والی آر جے کے روپ میں نظر آئیں گی۔

ودیا بالن کی آنے والی فلم’تمہاری سُلُو‘ کا پہلا ٹریلر جاری کردیا گیا، جس میں وہ بھاری بھر کم ہونے کے باوجود کافی بولڈ نظر آ رہی ہیں۔

قریبا 2 منٹ 30 سیکنڈ کے ٹریلر میں ودیا بالن کی مختصر فیملی، ان کے ہاؤس وائف انداز اور ان کے آر جے بننے سمیت ہوا ہوائی پر ان کے ڈانس کو دکھایا گیا ہے۔

ٹریلر کو دیکھ کر لگتا ہے کہ ودیابالن گھر میں رہنے کی وجہ سے شوق سے ریڈیو ایف ایم سننے کے ساتھ ساتھ اس کے پروگراموں میں کال کے ذریعے شرکت بھی کرتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ’تمہاری سُلُو‘ میں ودیا بالن کا ایک اور منفرد انداز

ٹریلر میں ودیا بالن کو ایف ایم پروگرام کال کرکے پریشر ککر سمیت دیگر تحائف جیتتے ہوئے بھی دکھایا گیا ہے۔

ودیا بالن کو پورے ٹریلر میں سادہ مگر دلکش اور خوبصورت انداز میں دکھایا گیا ہے۔

ٹریلر دیکھ کر اندازا ہوتا ہے کہ ودیا بالن اور ان کے شوہر کے درمیان پیار اور اچھی انڈسٹینڈنگ ہوتی ہے، تاہم ودیا بالن کے آر جے بننے کے بعد ان کے رشتے میں کچھ تلخیاں آجاتی ہیں۔

—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

ٹریلر میں ودیا بالن کو آر جے کے روپ میں بھی دکھایا گیا ہے، انہیں ایف ایم پر پروگرام کرنے کے دوران بڑے سیکسی آواز میں لسنرز سے بات کرتے ہوئے بھی دکھایا گیا ہے۔

یہ ’تمہاری سُلُو‘ کا پہلا ٹریلر تھا، اس سے قبل گزشتہ ماہ 14 ستمبر کو فلم کا ٹیزر ٹریلر جاری کیا گیا تھا۔

خیال رہے کہ ’تمہاری سُلُو‘ کی ریلیز کی تاریخ تبدیل کرکے 17 نومبر کردی گئی ہے، پہلے اس فلم کو یکم دسمبر کو ریلیز کیے جانے کا اعلان کیا گیا تھا۔

مزید پڑھیں: ودیا بالن کا ’ایس آر کے‘ اور تمہاری سلو

فلم کی ٹیم نے ’تمہاری سُلُو‘ کی ریلیز کی تاریخ تبدیل کرتے ہوئے اسے 24 نومبر کو ریلیز کرنے کا اعلان کیا تھا، تاہم اب اسے 17 نومبر کو ریلیز کیاجائے گا۔

’تمہاری سُلُو‘ میں ودیا بالن سمیت نہیا دھوپیا، ملیشا آر جے، مناو کول اور وجے موریا بھی کردار ادا کرتے نظر آئیں گے۔

پروڈیوسر بھشن کمار کی اس فلم کی ہدایات سریش تریوانی نے دی ہیں۔

فلم میں سری دیوی کی 1987 میں آنے والی سپر ہٹ فلم ’مسٹر انڈیا‘ کا گانا ’ہوا ہوائی‘ نئے انداز میں شامل کیا گیا ہے۔

ہوا ہوائی میں سری دیوی کی طرح ودیا بالن نے بھی منفرد انداز میں ڈانس کرکے شائقین کے دل لوٹ لیے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024