• KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm

جنسی ہراسگی کا شکار اداکارہ کا ٹوئٹر اکاؤنٹ معطل

شائع October 13, 2017
ادکاارہ نے پروڈیوسر کے خلاف ٹوئٹر پر لوگوں کو متحد ہونے کے لیے کہا تھا—فوٹو: اے ایف پی
ادکاارہ نے پروڈیوسر کے خلاف ٹوئٹر پر لوگوں کو متحد ہونے کے لیے کہا تھا—فوٹو: اے ایف پی

ہولی وڈ کے سب سے بڑے جنسی ہراسگی کے اسکینڈل کو منظر عام پرلانے والی اداکاراؤں میں سے ایک اداکارہ روز میکگوان کا ٹوئٹر اکاؤنٹ جزوی طور پر معطل کردیا گیا۔

خیال رہے کہ روز میکگوان بھی ان 22 اداکاراؤں میں سے ایک ہیں، جو مبینہ طور پر ہولی وڈ کے 65 سالہ پروڈیوسر ہاروی وائنسٹن کی جانب سے جنسی ہراسگی کا شکار ہوئیں۔

فلم پروڈیوسر نے ان خواتین کو 1980 سے 2012 کے درمیان مبینہ طور پر ہراساں کیا۔

اب تک کے سب سے بڑے جنسی ہراسگی کے ہولی وڈ اسکینڈل کی تفصیلات رواں ماہ 5 اکتوبر کر منظر عام پر آئیں تھیں، امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے سب سے پہلے اس حوالے سے خبر شائع کی۔

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

نیویارک ٹائمز کے بعد دیگر کئی امریکی جرائد اور اخبارات نے بھی ہاروی وائنسٹن کی جانب سے مبینہ طور پر جنسی ہراسگی کا نشانہ بنائی گئی اداکاراؤں و ماڈلز کے انٹرویوز شائع کیے۔

روز میکگوان نے فلم پروڈیوسر ہارووی وائنسٹن کے خلاف ٹوئٹر پر بھی مہم شروع کی، جس میں انہوں نے خواتین کو بااثر مرد پروڈیوسر کے خلاف آواز اٹھانے کی دعوت دی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: ہولی وڈ پروڈیوسر پر اداکاراؤں کو جنسی ہراساں کرنے کا الزام

تاہم روز میکگوان کو یہ مہم مہنگی پڑ گئی، اور ٹوئٹر انتظامیہ نے جزوی طور پر ان کا اکاؤنٹ معطل کردیا۔

TWITTER HAS SUSPENDED ME. THERE ARE POWERFUL FORCES AT WORK. BE MY VOICE. #ROSEARMY #whywomendontreport

A post shared by Rose McGowan (@rosemcgowan) on

روز میکگوان نے اپنے انسٹاگرام پر ٹوئٹر انتظامیہ کی جانب سے موصول ہونے والا میسیج شیئر کیا، جس میں انہیں بتایا گیا کہ ان کی جانب سے کمپنی کے اصول و ضوابط کی خلاف ورزی کرنے پر ان کا اکاؤنٹ جزوی طور پر معطل کیا گیا ہے۔

انہیں میسیج میں بتایا گیا کہ ان کا اکاؤنٹ براؤز تو ہوسکتا ہے، مگر وہ ٹوئیٹ، ری ٹوئیٹ اور لائیک نہیں کرسکتیں، نہ ہی وہ تمام فالوؤرز کو ذاتی پیغام بھیج سکتی ہیں، ساتھ ہی انہیں یہ بھی بتایا گیا کہ 12 گھنٹے بعد ان کا اکاؤنٹ بحال کردیا جائے گا۔

روز میکگوان کے اکاؤنٹ کو بحال کرنے کے بعد متعدد افراد نے ٹوئٹر کے خلاف ٹوئیٹ کیے، اور سوشل ویب سائٹ پر ویمن بائیکاٹ کا ہیش ٹیگ ٹرینڈ بن گیا۔

جیسیکا چیسٹن نے پوچھا کہ آخر روز میکگوان نے ایسے کون سے اصول توڑے تھے، جس کی بناء پر ان کا اکاؤنٹ معطل کردیا گیا۔

کارا سویشر نے ٹوئیٹ کی کہ انہوں نے روز میکگوان کے ٹوئیٹس کو پڑھا، وہ ڈونلڈ ٹرمپ کے مقابلے ذیادہ خطرناک نہیں تھے۔

پال فیگ نے خوشگوار حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ‘واقعی آپ کا اکاؤنٹ معطل کردیا گیا، اور ڈونلڈ ٹرمپ کا اکاؤنٹ معطل نہیں کیا گیا، جو دوسرے ملک کونیوکلیئر حملے کی دھمکی دیتے ہیں‘۔

مزید پڑھیں: ہاروی وائنسٹن کے خلاف جنسی ہراسگی کی تحقیقات کا آغاز

ہیڈی این مورے نے لکھا کہ ’آؤ متحد ہوجائیں‘۔

اسکاٹ مینر نے لکھا کہ ’ وہ خاتون نہیں ہیں، مگر وہ اس بائکاٹ میں شامل ہوں گے۔

بعد ازاں روز میکگوان کے اکاؤنٹ کو بحال کیا گیا، جس کے بعد انہوں نے ’روز آرمی‘ کے ہیش ٹیگ سے خواتین کو متحد ہونے کی دعوت دی، جس پر کئی خواتین نے مثبت جواب دیا، اور دیکھتے ہی دیکھتے روز آرمی کا ٹرینڈ بھی مقبول بن گیا۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024