• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

معروف میگزین کے بانی ’ہیو ہیفنر‘ چل بسے

شائع September 28, 2017
انہوں نے 1953 میں میگزین کی اشاعت شروع کی—فائل فوٹو: اے ایف پی
انہوں نے 1953 میں میگزین کی اشاعت شروع کی—فائل فوٹو: اے ایف پی

امریکا کے معروف میگزین کے بانی ’ہیو ہیفنر‘ 91 برس کی عمر میں چل بسے۔

’ہیو ہیفنر‘ نے 1953 میں سرد جنگ کے شروعاتی سالوں میں معروف میگزین ’پلے بوائے‘ کی اشاعت شروع کی، جو دیکھتے ہی دیکھتے دنیا میں مقبول ہوگیا۔

اگرچہ اس میگزین کو ذیادہ تر مرد حضرات میں مقبول سمجھا جاتا رہا، تاہم دنیا بھرمیں اس کے پڑھنے والے موجود تھے، اور ایک زمانے میں اس کی ماہانہ کروڑوں کاپیاں فروخت ہوتی تھیں۔

یہ بھی پڑھیں: جارج کلونی فرانسیسی میگزین پر برہم

غیر ملکی خبر رساں ادارے ’اے ایف پی‘ نے اپنی خبر میں ’پلے بوائے‘ انٹرپرائزز کی جانب سے جاری بیان کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ ’91 سالہ ہیو ہیفنر 27 او 28 ستمبر کی درمیانی شب چل بسے، ان کی موت طبی وجوہات سے ہوئی‘۔

ہیو ہیفنر اپنی دوسری اہلیہ کمبرلی کے ساتھ—فائل فوٹو آر ٹی ای ڈاٹ آئی ای
ہیو ہیفنر اپنی دوسری اہلیہ کمبرلی کے ساتھ—فائل فوٹو آر ٹی ای ڈاٹ آئی ای

مزید پڑھیں: طالبان کی جانب سے خواتین میگزین کا اجراء

والد کے انتقال پران کے بیٹے کوپر ہیفنر نے انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے انہیں عام افراد کے حقوق، لائف اسٹائل اور سماجی کلچر کا ترجمان قرار دیا۔

کوپر ہیفنر کا کہنا تھا کہ ان کے والد نے لوگوں کے حقوق کو میڈیا میں بیان کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔

خیال رہے کہ زندگی کے آخری ایام میں ہیو ہیفنر نے رسالے کی ذمہ داریوں سے علحدگی اختیار کرلی تھی، تاہم وہ میگزین کی ایڈیٹوریل پالیسی اور اس میں شائع ہونے والی تصاویر کے حوالے سے اہم فیصلے کرتے رہے۔

ہیو ہیفنر اپنی تیسری اہلیہ کرسٹل ہیرس کے ساتھ منگنی کے وقت—فائل فوٹو: این وائی ڈیلی نیوز
ہیو ہیفنر اپنی تیسری اہلیہ کرسٹل ہیرس کے ساتھ منگنی کے وقت—فائل فوٹو: این وائی ڈیلی نیوز

یہ بھی پڑھیں: پناہ گزین لڑکی کو میگزین نے ماڈل بنادیا

انہوں نے میگزین کی کمائی سے ہی ’کسینو اور نائٹ کلب‘ سمیت دیگر انٹرٹینمینٹ کاروبار بھی شروع کیے۔

ہیو ہیفنر نے تین شادیاں کیں، انہوں نے پہلی شادی اپنے کیریئر کے شروعاتی دنوں میں کی، دوسری شادی انہوں نے 1986 میں، جب کہ تیسری اور آخری شادی انہوں نے 2012 میں 86 سال کی عمر میں اپنے ہی میگزین کی 24 سالہ ماڈل کرسٹل ہیرس سے کی۔

اے ایف پی کو 2003 میں دیے گئے ایک انٹرویو میں ان کا کہنا تھا کہ ’ انہیں ایک ایسے شخص کے طور پر یاد رکھا جائے گا، جنہوں نے لوگوں کی خواہش کے حوالے سے کام کیا‘۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024