• KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:42pm
  • LHR: Asr 3:23pm Maghrib 5:00pm
  • ISB: Asr 3:23pm Maghrib 5:00pm
  • KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:42pm
  • LHR: Asr 3:23pm Maghrib 5:00pm
  • ISB: Asr 3:23pm Maghrib 5:00pm

سونم اور انیل کپور فلم میں بھی باپ بیٹی بنیں گے؟

شائع September 24, 2017 اپ ڈیٹ September 25, 2017
ممکنہ طور پر فلم کی شوٹنگ آئندہ برس شروع کی جائے گی—فائل فوٹو
ممکنہ طور پر فلم کی شوٹنگ آئندہ برس شروع کی جائے گی—فائل فوٹو

ویسے تو یہ خبر پہلے ہی آ چکی تھی کہ بولی وڈ اداکار انیل کپور آنے والی بائیوگرافی فلم ’ ابھنوا بندرا‘ میں بیٹے ہرش وردھن کے ساتھ کام کرتے نظر آئیں گے۔

’ابھنوا بندرا‘ بھارت کے بزنس مین اور اولمپک چیمپیئن ہیں، جن کی زندگی پر راکیش اوم پرکاش فلم بنانے جا رہے ہیں۔

اس فلم کی شوٹنگ بھی آئندہ برس 2018 میں شروع ہونے کا امکان ہے، تاہم اب یہ خبر بھی سامنے آئی ہے کہ انیل کپور بیٹی سونم کپور کے ساتھ بھی فلم میں کام کرتے نظر آئیں گے۔

خبریں ہیں کہ سونم کپور اپنے والد انیل کپور کے ساتھ خاتون فلم ڈائریکٹر شیلی چوپڑا کی فلم میں ایک ساتھ نظر آئیں گی، فلم میں بھی دونوں کو باپ اور بیٹی کا کردار ادا کرنا پڑے گا۔

یہ بھی پڑھیں: بیٹے کی پہلی فلم اور انیل کپور کی گھبراہٹ

ایسٹرن آئی کے مطابق اس خبر کی تصدیق کے لیے جب شیلی چوپڑا سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے انیل کپور اور سونم کپور کو ایک ساتھ کاسٹ کرنے سے متعلق خبر کی تصدیق یا تردید کرنے سے انکار کردیا۔

خبر کے مطابق شیلی چوپڑا کا کہنا تھا کہ اس حوالے سے جلد آفیشلی اعلان کیا جائے گا، ابھی کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہے۔

پہلی بار باپ اور بیٹی اسکرین پر بھی حقیقی رشتے میں نظر آئیں گے—فائل فوٹو
پہلی بار باپ اور بیٹی اسکرین پر بھی حقیقی رشتے میں نظر آئیں گے—فائل فوٹو

تاہم شیلی چوپڑا نے اس بات کی تصدیق ضرور کی کہ وہ ایسی فلم پر کام ضرور کر رہی ہیں، جس میں ایک والد اور بیٹی کو دکھایا جائے گا، تاہم وہ انیل کپور اور سونم کپور کو کاسٹ کیے جانے کے حوالے سے ابھی کچھ نہیں کہ سکتیں۔

مزید پڑھیں: سونم کپور ہولی وڈ ٹیلنٹ ایجنسی کے ساتھ منسلک

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ وہ فلم کی کاسٹ کے لیے اداکاروں سے رابطے میں ہیں, ممکنہ طور پر فلم کی شوٹنگ آئندہ برس 2018 میں شروع کی جائے گی۔

یہ بھی اطلاعات ہیں کہ شیلی چوپڑا ممکنہ طور پر ’مارکو بھاؤ‘ کے نام سے فلم بنائیں گی، جس کی کہانی ایک بیٹی اور اس کے والد کی محبت کے ارد گرد گھومتی ہے۔

شیلی چوپڑا اس فلم کو 2016 سے بنانے کی منصوبہ بندی کر رہی ہیں، اس فلم کے لیے پہلے سنجے دت کو والد کے کردار کے لیے کاسٹ کیے جانے کی چہ مگوئیاں تھیں، اور اسی فلم کے ذریعے ہی سنجو بابا کو جیل کی قید کے بعد بولی وڈ میں انٹری دینی تھی۔

تاہم بعد ازاں فلم کی ٹیم اور سنجے دت میں معاملات طے نہ ہو پائے، اور سنجے دت نے بھومی فلم جوائن کرلی، جس کی کہانی بھی ایک باپ اور بیٹی کے ارد گرد گھومتی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 26 نومبر 2024
کارٹون : 25 نومبر 2024