• KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm
  • KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm

فالج کی ان انتباہی نشانیوں کو نظرانداز مت کریں

شائع October 29, 2017
— اسکرین شاٹ
— اسکرین شاٹ

فالج ایک ایسا مرض ہے جس میں دماغ کو نقصان پہنچتا ہے اور جسم کا کوئی حصہ مفلوج ہوجاتا ہے، لیکن اگر مناسب علاج بروقت مل جائے تو اس کے اثرات کو کم سے کم کیا جاسکتا ہے تاہم اکثر لوگ اس جان لیوا مرض کی علامات کو دیگر طبی مسائل سمجھ لیتے ہیں اور علاج میں تاخیر ہوجاتی ہے۔

فالج کے دورے کے بعد ہر گزرتے منٹ میں آپ کا دماغ 19 لاکھ خلیات سے محروم ہو رہا ہوتا ہے اور ایک گھنٹے تک علاج کی سہولت میسر نہ آپانے کی صورت میں دماغی عمر میں ساڑھے تین سال کا اضافہ ہوجاتا ہے۔ علاج ملنے میں جتنی تاخیر ہوگی اتنا ہی بولنے میں مشکلات، یاداشت سے محرومی اور رویے میں تبدیلی جیسے مسائل کا خطرہ بڑھ جائے گا۔

مزید پڑھیں : فالج کا خطرہ بڑھانے والی عام وجوہات

فالج کو جتنا جلد تشخیص کرلیا جائے، اتنا ہی اس کا علاج زیادہ موثر طریقے سے ہوپاتا ہے اور دماغ کو ہونے والا نقصان اتنا ہی کم ہوتا ہے۔

ہر سال 29 اکتوبر کو اس مرض کے حوالے سے شعور اجاگر کرنے کے لیے عالمی دن منایا جاتا ہے۔

فالج کی دو اقسام ہیں، ایک میں خون کی رگیں بلاک ہوجانے کے نتیجے میں دماغ کو خون کی فراہمی میں کمی ہوتی ہے، دوسری قسم میں کسی خون کی شریان سے دماغ میں خون خارج ہونے لگتا ہے۔ ان دونوں اقسام کے فالج کی علامات یکساں ہوتی ہیں اور ہر فرد کے لیے ان سے واقفیت ضروری ہے۔

علامات

بائیں ہاتھ، پیر یا چہرہ سن ہوجانا

بولنے میں مشکلات کا سامنا ہونے کے ساتھ دوسروں کی بات سمجھ نہ پانا

مکمل یا جزوی مفلوج ہونا

ایک یا دونوں آنکھوں سے دیکھنے یں مشکل

ہوش کھو دینا اور سر چکرانا

یہ بھی پڑھیں : فالج سے بچاؤ میں مددگار 10 طریقے

کسی پیارے میں فالج کی شناخت کیسے کریں ؟

متاثرہ شخص سے مسکرانے کا کہیں (اگر اسے فالج ہوگا تو وہ ایسا کرنے سے قاصر ہوگا کیونکہ جبڑے اکڑ جاتے ہیں)۔

متاثرہ فرد سے کہیں کہ وہ کوئی بھی عام جملہ بول کر دکھائے (اگر وہ اس بیماری کا شکار ہوا ہوگا تو اس کے لیے بولنا بھی آسان نہیں ہوگا )۔

متاثرہ شخص سے کہیں کہ اپنے دونوں ہاتھ اوپر اٹھا کر دکھائے (اگر اسے فالج ہوگا تو وہ یہ کام جزوی یا مکمل طور پر نہیں کرسکے گا)۔

اسے کہیں کہ وہ اپنی زبان باہر نکال کر دکھائیں (اگر وہ اکڑی ہوئی ہو، یا ایک سے دوسری طرف جارہی ہو تو یہ بھی فالج کا اشارہ ہوسکتا ہے)۔

کارٹون

کارٹون : 21 نومبر 2024
کارٹون : 20 نومبر 2024