• KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am
  • KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am

معاملات طے، پی سی بی آج آفریدی کو فیئرویل دے گا

شائع September 15, 2017
شاہد آفریدی کے ساتھ ساتھ سابق کپتان مصباح الحق کو بھی فیئرویل دی جائے گی— فائل فوٹو: اے ایف پی
شاہد آفریدی کے ساتھ ساتھ سابق کپتان مصباح الحق کو بھی فیئرویل دی جائے گی— فائل فوٹو: اے ایف پی

سابق مایہ ناز آل راؤنڈر شاہد آفریدی اور پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) کے درمیان فیئرویل پر معاملات طے پا گئے ہیں اور جمعے کو انہیں قذافی اسٹیڈیم میں فیئرویل دی جائے گی۔

ورلڈ الیون اور پاکستانی ٹیم کے میچ ز دیکھنے کیلئے لاہور میں موجود شاہد آفریدی اس سے قبل فیئرویل کی متعدد پیشکش ٹھکرا چکے ہیں۔

پاکستان کرکٹ بورڈ اور سابق کرکٹر کے درمیان تنازع کا آغاز اس وقت ہوا تھا جب 2016 کے ورلڈ ٹی20 کے بعد ریٹائرمنٹ لینے والے آفریدی نے الوداعی میچ کھیلنے کی خوہش ظاہر کی تھی لیکن پی سی بی نے اسے نظر انداز کردیا تھا۔

تاہم اب بورڈ اور سابق آل راؤنڈر کے درمیان معاملات طے پا چکے ہیں اور جمعے کو ورلڈ الیون اور پاکستانی ٹیم کے درمیان تیسرے ٹی20 میچ سے قبل قذافی اسٹیڈیم میں سابق کپتان مصباح الحق اور شاہد آفریدی کے اعزاز میں تقریب منعقد کی جائے گی۔

دنیائے کرکٹ میں نمایاں خدمات انجام دینے والے کھلاڑیوں کو اعزاز کے ساتھ رخصت کرنے کا نیا سلسلہ شروع ہوا ہے جس کے تحت شائقین اپنے پسندیدہ کھلاڑیوں کو کھڑے ہو کر داد دے کر انہیں رخصت کرتے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پی سی بی چیئرمین نے آفریدی کو یہ پیشکش کی جسے انہوں نے قبول کر لیا۔

یاد رہے کہ پی سی بی چیئرمین نے آفریدی کو جمعے کو مقامی ہوٹل میں منعقدہ تقریب میں شرکت اور پاکستان کرکٹ کیلئے دی گئی خدمات پر پی سی بی کی جانب سے ایوارڈ وصول کرنے کی دعوت دی تھی لیکن انہوں نے اس پیشکش کو مسترد کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ بورڈ سے فیئرویل نہ لینے کے اپنے سابقہ فیصلے پر قائم رہیں گے۔

یاد رہے کہ پاکستان کی جانب سے ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے سابق مایہ ناز بلے باز یونس خان نے بھی پی سی بی کی کی جانب سے منعقدہ تقریب اور ایوارڈ لینے سے انکار کردیا تھا۔

تبصرے (1) بند ہیں

جائزہ خان Sep 16, 2017 08:40pm
پاکستان دنیا کے ان چند ملکوں میں سر فہرست ہے جہاں عظیم کھلاڑیوں کی نہیں سازشوں ، سفارشیوں اور کھیل دشمن ک اراج ہوتا ہے اور وہ جس کھلاڑی کو جب چاہے دھتکار سکتے ہیں اور دیوار سے لگاسکتے ہیں یعنی ٹیم سے باہر کرسکتے ہیں ۔ میں جاننا چاہوں گا کہ آفریدی اور مصباح کو نجم سیٹھی کی طرف سے اپنے اعزاز میں دعوت کیسی لگی ؟ وہ دعوت جس میں یونس خان جیسا عظیم بلے باز نہ تھا اور نہ ہی دیگر اہم سابق کھلاڑی تھے ۔ مصباح کیسا کپتان ہے کہ وہ یونس خان کو تقریب میں نہیں لاسکا؟؟؟؟؟ ہاں یار اپنا مفاد سب سے اول ہوتا ہے ۔ چلو اسی بہانے اب نجم سیٹھی آفریدی کو بھی اور مصباح کو بھی کچھ نا کچھ ٹھیکے یا کام تو دے ہی دے گا ۔ رہا یونس خان تو میاں داد کی طرح اسے کرکٹ بورڈ یا پاکستان کی کرکٹ سے دور رکھنا ہر مفاد پرست کیلئے اچھا ہوگا کیونکہ ۔۔۔۔۔۔۔ اگر وہ کرکٹ بورڈ میں آگیا تو پھر پاکستان بھر سے باصلاحیت نوجوانوں کو ڈھونڈ کر لے آیا تو پھر سفارشی ٹولہ کیا کرے گا۔ آفریدی اور مصباح تم ہیرو تھے لیکن کل اپنا مفادات کے تحفظ کا مظاہرہ کرگئے میرے جیسے کرکٹ کے فین کی نظروں میں زیرو ہوگئے ہو۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024