• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

زید علی اور یمنیٰ کی پہلی ویڈیو میں مداحوں کو دلچسپ جوابات

شائع September 15, 2017
اپنی ویڈیو میں زید علی اور ان کی اہلیہ یمنیٰ نے بہت سے سوالات کے جواب دیے
اپنی ویڈیو میں زید علی اور ان کی اہلیہ یمنیٰ نے بہت سے سوالات کے جواب دیے

پاکستانی نژاد کینیڈین سوشل میدیا اسٹار زید علی نے جب اپنی شادی کا اعلان کیا تو مداحوں نے ان سے کئی سوالات کیے، جن کے اپنے ویڈیو بلاگ میں آخر کار انہوں نے جوابات بھی دے دیے۔

لیکن دلچسپ بات یہ ہے کہ اس ویڈیو بلاگ میں زید علی اکیلے نہیں، بلکہ ان کے ہمراہ ان کی اہلیہ بھی موجود ہیں، جن کا زید نے اپنے مداحوں سے تعارف کروایا۔

مزید پڑھیں: زید علی کی اہلیہ کی تصویر منظر عام پر

اس ویڈیو میں زید علی اور ان کی اہلیہ یمنیٰ نے بہت سے سوالات کے جواب دیے۔

جیسے ’کیا زید اور یمنیٰ کزنز ہیں‘، یا ’کون بہتر دوپٹہ پہنتا ہے‘۔

تاہم ان دونوں نے اس دوران نہایت مزاحیہ انداز میں جوابات دیے۔

انہوں نے مداحوں کو یہ بھی بتایا کہ وہ کیسے ملے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: زید علی شادی کے بندھن میں بندھ گئے

خیال رہے کہ زید علی نے گزشتہ ماہ یمنیٰ سے کینیڈا میں شادی کی، جس کا اعلان انہوں نے اپنے سوشل میڈیا اکاونٹس پر کیا تھا۔

زید علی نے سوشل میڈیا پر اعلان کیا تھا کہ وہ 18 دنوں میں شادی کرنے جارہے ہیں جس کے بعد ان کا نکاح رواں سال 20 اگست کو ہوا تھا۔

کہنا غلط نہیں ہوگا کہ یہ دونوں ایک ساتھ کافی اچھے نظر آرہے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024