• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

لوئر دیر: سابق رکن صوبائی اسمبلی فائرنگ سے قتل

شائع September 14, 2017
حملے کا نشانہ بننے والی گاڑی — فوٹو: ڈان نیوز
حملے کا نشانہ بننے والی گاڑی — فوٹو: ڈان نیوز

خیبر پختونخوا اسمبلی کے سابق رکن ہاشم خان اور ان کے دو ساتھیوں کو لوئر دیر کے علاقے شاہ عالم بابا میں فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا۔

اسٹیشن ہاؤس افسر (ایس ایچ او) فضل معبود کا کہنا تھا کہ نامعلوم مسلح افراد نے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے رہنما ہاشم خان کی گاڑی پر فائر کھول دیا، جس کے نتیجے میں وہ اور ان کے 2 ساتھی جاں بحق ہوگئے۔

انہوں نے کہا کہ لاشوں کو مقامی ہسپتال منتقل کیا گیا، جبکہ پولیس نے ملزمان کی گرفتاری کے لیے سرچ آپریشن کا آغاز کردیا۔

واضح رہے کہ خیبر پختونخوا میں گزشتہ ایک سال کے دوران سیکیورٹی چیلنجز میں اضافہ ہوا ہے۔

گزشتہ ماہ اپر دیر میں دہشت گرد حملے کی کوشش ناکام بنانے کے دوران میجر سمیت پاک فوج کے 4 جوان شہید ہوگئے تھے۔

فروری میں پاک آرمی نے ملک بھر میں آپریشن ’ردالفساد‘ کا آغاز کیا تھا، جس کا مقصد دہشت گردی کے پوشیدہ خطرات کو ختم کرنا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024