• KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am
  • KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am

شعیب ملک پاکستان کے سب سے کامیاب ٹی20 بلے باز بن گئے

شائع September 13, 2017
شعیب ملک نے ورلڈ الیون کے خلاف 39 رنز کی اننگز کھیل کر یہ اعزاز حاصل کیا— فوٹو: اے ایف پی
شعیب ملک نے ورلڈ الیون کے خلاف 39 رنز کی اننگز کھیل کر یہ اعزاز حاصل کیا— فوٹو: اے ایف پی

تجربہ کار بلے باز اور آل راؤنڈر شعیب ملک ٹی20 انٹرنیشنل کرکٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے پاکستانی بلے باز بن گئے ہیں۔

شعیب ملک نے ورلڈ الیون کے خلاف دوسرے ٹی20 میچ میں 39 رنز کی اننگز کھیلی اور اس اننگز کے دوران ٹی20 کرکٹ میں پاکستان کی جانب سے سب سے زیادہ رنز بنانے کا اعزاز حاصل کیا۔

وہ اب تک 88 انٹرنیشنل ٹی20 میچوں میں پانچ نصف سنچریوں کی مدد سے 1702 رنز بنا چکے ہیں جس میں ان کا سب سے زیادہ اسکور 75 رنز رہا۔

اس سے قبل پاکستان کی جانب سے ٹی20 میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا اعزاز عمر اکمل کو حاصل تھا جو اب تک 82 میچوں میں 1690 رنز بنا چکے ہیں۔

ٹی20 انٹرنیشنل میں سب سے زیادہ رنز بنانے ریکارڈ نیوزی لینڈ کے سابق کپتان برینڈن میک کولم کے پاس ہے جنہوں نے 71 میچوں میں دو سنچریوں اور 13 نصف سنچریوں کی مدد سے دو ہزار 140 رنز بنائے۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024