• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

پاکستان کو شکست، ورلڈ الیون دوسرے ٹی20 میں سات وکٹ سے کامیاب

شائع September 13, 2017
ہاشم آملا نے 72 رنز کی فتح گر اننگز کھیلی— فوٹو: اے ایف پی
ہاشم آملا نے 72 رنز کی فتح گر اننگز کھیلی— فوٹو: اے ایف پی

ورلڈ الیون نے تھسارا پریرا کی جارحانہ بیٹنگ کی بدولت آزادی کپ کے دوسرے ٹی20 میچ میں پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد سات وکٹ سے شکست دے سیریز 1-1 سے برابر کردی۔

قذافی اسٹیڈیم میں پاکستان اور ورلڈ الیون کے درمیان تاریخی آزادی کپ کے دوسرے ٹی 20 میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ باؤلنگ کا فیصلہ کیا۔

احمد شہزاد اور فخر نے جارحانہ انداز میں اننگز کا آغاز کرتے ہوئے ٹیم کو 41 رنز کا آغاز فراہم کیا لیکن اسی اسکور پر فخر وکٹوں کے سامنے پیڈ لانے کی پاداش میں آؤٹ قرار پائے.

مزید پڑھیں: لائیو میچ دیکھنے کیلئے یہاں کلک کریں

اس کے بعد احمد شہزاد اور بابر اعظم نے گزشتہ میچ کی طرح ایک بار پھر ذمے دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور ٹیم کی سنچری مکمل کرائی.

تاہم سنچری مکمل ہوتے ہی احمد شہزاد 43 رنز بنانے کے بعد پویلین لوٹے.

بابر اعظم ایک مرتبہ پھر اچھی فارم میں نظر آئے لیکن بڑے شاٹ کھیلنے کی کوشش میں 45 رنز بنانے کے بعد ڈیوڈ ملر کو کیچ دے بیٹھے۔

عماد وسیم نے دو چوکوں کی مدد سے 15 رنز بنائے جبکہ سرفراز احمد ایک مرتبہ پھر ناکامی سے دوچار ہوئے اور پہلی ہی گیند پر بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے۔

شعیب ملک نے 23 گیندوں پر 39 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی اور اننگز کی آخری گیند پر بین کٹنگ کی وکٹ بنے۔

پاکستان نے مقررہ اوورز میں چھ وکٹوں کے نقصان پر 174 رنز بنا کر ورلڈ الیون کو میچ میں فتح کیلئے 175 رنز کا ہدف دیا ہے۔

ورلڈ الیون کی جانب سے تھسارا پریرا اور سیمیول بدری نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔

ورلڈ الیون نے ہدف کا تعاقب شروع کیا تو تمیم اقبال اور ہاشم آملا نے 47 رنز کا عمدہ آغاز فراہم کیا لیکن شعیب ملک کے شاندار کیچ کے نتیجے میں تمیم کی 23 رنز کی اننگز کا اختتام ہوا۔

ورلڈ الیون کو دوسرا نقصان اس وقت پہنچا جب عماد وسیم کی نیچے رہنے والی گیند کو ٹم پین سمجھنے میں ناکام رہے اور پویلین لوٹ گئے۔

ڈیو پلیسی اور ہاشم آملا نے 35 رنز کی شراکت قائم کر کے ٹیم کی سنچری مکمل کرائی لیکن تیزی سے کھیلنے کی کوشش میں ورلڈ الیون کے کپتان نواز کو وکٹ دے بیٹھے۔

اس موقع پر ورلڈ الیون کی ٹیم مشکلات سے دوچار نظر آتی تھی لیکن تھسارا پریرا نے اور ہاشم آملا نے شاندار شراکت قائم کر کے پاکستان کو فتح سے محروم کردیا۔

خصوصاً پریرا کا انداز خاصا جارحانہ تھا جنہوں نے 19 گیندوں پر پانچ چھکوں کی مدد سے 47 رنز کی اننگز کھیل کر بازی پلٹ دی جبکہ ہاشم آملا نے بھی 72 رنز بنائے۔

سری لنکا سے آٗے پریرا کو جارحانہ اننگز اور دو وکٹیں لینے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

اس میچ میں فتح کے ساتھ ہی ورلڈ الیون اور پاکستان کے درمیان سیریز 1-1 سے برابر ہو گئی ہے جہاں سیریز کا فیصلہ کن ٹی20 میچ جمعے کو اسی گراؤنڈ میں کھیلا جائے گا۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے تین میچوں کی سریز کے پہلے ٹی20 میچ میں پاکستان نے ورلڈ الیون کو 20 رنز سے شکست دی تھی۔

میچ کے آغاز میں پاکستان کے کپتان سرفراز احمد نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور ٹیم میں تبدیلیوں کا اعلان کیا۔

پاکستان نے فہیم اشرف کی جگہ محمد نواز اور کمر کی تکلیف میں مبتلا حسن علی کی جگہ عثمان شنواری کو ٹیم میں شامل کیا ہے۔

ورلڈ الیون کے کپتان فاف ڈیو پلیسی نے کہا کہ ہم بھی پہلے بیٹنگ کرنا چاہتے تھے لیکن امید ہے کہ دوسری اننگز میں بھی وکٹ اچھا کھیلے گی۔

ڈیو پلیسی نے بھی اپنی ٹیم میں تبدیلی کرتے ہوئے ڈیرن سیمی کی جگہ سیمیول بدری اور گرانٹ ایلیٹ کی جگہ پال کالنگ وڈ کو کھلایا ہے۔

میچ کیلئے دونوں ٹیمیں ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہیں.

پاکستان: سرفراز احمد(کپتان)، احمد شہزاد، فخر زمان، بابراعظم، شعیب ملک، محمد نواز، شاداب خان، عماد وسیم، رومان رئیس، عثمان شنواری اور سہیل خان۔

ورلڈ الیون: فرینکوئس ڈیوپلیسی(کپتان)، تمیم اقبال، ہاشم آملا، ڈیوڈ ملر، پال کالنگ وڈ، ٹم پین، تھسارا پریرا، سیمیول بدری، بین کٹنگ، مورنے مورکل اور عمران طاہر۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024