• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

ورلڈ الیون سیریز کا حصہ بننا فخرکا لمحہ ہے، سرفراز

شائع September 11, 2017

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفرازاحمد نے ورلڈ الیون کے خلاف سیریز کا حصہ بننے کو فخر کا لمحہ قرار دیتے ہوئے جنوبی افریقہ سمیت پاکستان آنے والے دیگر تمام کھلاڑیوں کا شکریہ ادا کیا۔

قذافی اسٹیڈیم لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سرفراز احمد نے کہا کہ کرکٹ میں کوئی بھی چیز آسان نہیں ہوتی اس لیے کوشش ہوگی کہ ورلڈ الیون کے خلاف بہترین کھیلنے کی کوشش کریں گے۔

سرفرازاحمد نے کہا کہ چیمپئنزٹرافی میں کامیابی کے بعد ہمارے اوپر ذمہ داری زیادہ بڑھ گئی ہے اور کوشش ہوگی کہ یہ ایونٹ جیت کر درجہ بندی میں اپنی پوزیشن کو برقرار رکھیں۔

ان کا کہنا تھا کہ کوشش ہوگی کہ یک طرفہ میچز جیتیں لیکن ورلڈ الیون بڑی مضبوط ٹیم ہے ان سے جیتنا اتنا آسان نہیں ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں:آزادی کپ:قذافی اسٹیڈیم میں ٹرافی کی رونمائی

پاکستانی کپتان نے کہا کہ ٹیم میں رومان رئیس، شاداب خان جیسے نوجوان کھلاڑی موجود ہیں جبکہ شعیب ملک اور احمد شہزاد جیسے تجربہ کار کھلاڑی بھی ہیں اس لیے میچوں کے لیے اچھی منصوبہ بندی کریں گے۔

ایک سوال پر ان کا کہنا تھا کہ ورلڈ الیون میں سب سے زیادہ پسندیدہ کھلاڑی ہاشم آملہ ہیں کیونکہ ان کی کارکردگی بہترین ہے اور بطور انسان وہ بہت اچھے ہیں۔

محمد عامر کی غیرموجودگی کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ ان کی عدم دستیابی کا ہمیں پہلے ہی خدشہ تھا اس لیے ٹیم میں اضافی باؤلرز رکھے گئے تھے تاہم میں کسی ایک باؤلر پر انحصار نہیں کررہا۔

سرفرازاحمد نے کہا کہ ورلڈ الیون کے خلاف میچوں کےلیے سب ہی پرجوش ہیں اور میرے لیے فخر ہے کہ زمبابوے کے خلاف میچوں کے بعد پی ایس ایل فائنل اور اب ورلڈ الیون سیریز میں ٹیم کا حصہ ہوں۔

مزید پڑھیں:ہم کرکٹ سے بڑھ کر کھیلنے کی کوشش کر رہے ہیں: فاف ڈیوپلیسی

بھارتی کھلاڑیوں کے حوالے سے پوچھے گئے ایک سوال پر انھوں نے کہا کہ اگر وہ ہوتے تو ضرور خوشی ہوتی لیکن جو کھلاڑی یہاں آئے ہیں ہم ان کے شکرگزار ہیں۔

انھوں نے کہا کہ ہم خاص طور ہر جنوبی افریقہ کے مشکور ہیں کہ ان کے سرفہرست پانچ کھلاڑیوں نے ہانمی بھری اور پاکستان آئے ہیں ان کے علاوہ بنگلہ دیش، ویسٹ انڈیز، انگلینڈ، نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کے بورڈ اور کھلاڑیوں کے شکر گزار ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ کی بحالی کے لیے آئی سی سی کی جانب سے ورلڈ الیون کو پاکستان بھیجا گیا ہے جس میں 8 ممالک کے کھلاڑی لاہور پہنچے ہیں جس کی قیادت جنوبی افریقہ کے کپتان فاف ڈیوپلیسی کررہے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024