• KHI: Zuhr 12:19pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:50am Asr 3:23pm
  • ISB: Zuhr 11:55am Asr 3:23pm
  • KHI: Zuhr 12:19pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:50am Asr 3:23pm
  • ISB: Zuhr 11:55am Asr 3:23pm

یونس کا پی سی بی کی فیئرویل میں شرکت سے انکار

شائع September 11, 2017 اپ ڈیٹ September 12, 2017

ریٹائرمنٹ کے باوجود عظیم بلے باز یونس خان کا پاکستان کرکٹ بورڈ سے سرد تعلقات کا باب ختم ہونے کان نام نہیں لے رہا اور بورڈ کے خراب رویے کو بنیا بنا کر انہوں نے فیئرویل میں شرکت سے انکار کردیا ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے ورلڈ الیون کی آمد کے موقع پر حال ہی میں ریٹائر ہونے والے یونس خان اور مصباح الحق کے ساتھ ساتھ سابق کپتان شاہد آفریدی کے اعزاز میں 14 ستمبر کو تقریب منعقد کرنے کا اعلان کیا تھا جس میں ان کھلاڑیوں کی پاکستان کرکٹ کیلئے خدمات کے اعتراف میں انہیں تعریف و توصیف اور انعام و کرام سے نوازا جائے گا۔

14 ستمبر کو ہونے والی تقریب میں شاہد آفریدی کی شرکت یقینی نہیں لیکن اس کے ساتھ ہی بورڈ کے خراب رویے کو بنیاد بنا کر یونس نے بھی تقریب میں شرکت سے انکار کردیا۔

نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان کی ٹیسٹ کرکٹ کے سب سے کامیاب بلے باز نے کہا کہ میرے خیال میں اب فیئرویل کی کوئی حیثیت نہیں رہی۔ میں اور مصباح رواں سال مئی میں ریٹائر ہوئے تھے تو اب اس کی کیا ضرورت ہے۔ دیگر ملکوں میں ریٹائر ہونے والے سابق کپتانوں اور نامور کھلاڑیوں کو ریٹائرمنٹ کے چند دن بعد ہی فیئرویل دی جاتی ہے لہٰذا مجھے اب اس کی ضرورت محسوس نہیں ہوتی۔

انہوں نے کہا کہ مجھے پی سی بی نے فیئر ویل کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ آپ کو ایک معقول رقم بھی دی جائے گی لیکن میں پیسے کے پیچھے نہیں بھاگتا۔ میں نے فیصلہ کیا ہے کہ میں تقریب میں نہیں جاؤں گا کیونکہ پاکستان کیلئے کھیلتے ہوئے میں نے جو کچھ پی سی بی میں دیکھا اور جس صورتحال سے گزرا وہ سب کچھ ایسا ہے جسے میں نہیں بھول سکتا۔

یونس خان نے کہا کہ میرے کیلئے عزت و احترام سے بڑھ کر کچھ نہیں اور مجھے لگتا ہے کہ پی سی بی نے متعدد کرکٹرز کو وہ عزت نہیں دی جس کے وہ مستحق تھے۔

کارٹون

کارٹون : 26 نومبر 2024
کارٹون : 25 نومبر 2024