• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

وزیر اعظم، آرمی چیف کو بھی ورلڈ الیون کے میچز دیکھنے کی دعوت

شائع September 6, 2017
ورلڈ الیون کے خلاف آزادی کپ کے میچز 12، 13 اور 15 ستمبر کو لاہور کے قذافی اسٹڈیم میں کھیلے جائیں گے۔
ورلڈ الیون کے خلاف آزادی کپ کے میچز 12، 13 اور 15 ستمبر کو لاہور کے قذافی اسٹڈیم میں کھیلے جائیں گے۔

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ نے وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی اور پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کو ورلڈ الیون اور پاکستانی ٹیم کے درمیان میچ دیکھنے کیلئے قذافی اسٹیڈیم آنے کی دعوت دی ہے۔

پی سی بی ذرائع کے مطابق بین الاقوامی کرکٹ ٹیموں کے بورڈز کے کچھ سربراہان بھی میچز دیکھنے کیلئے لاہور آئیں گے جو پاکستان اور آئی سی سی ورلڈ الیون کے درمیان ہونے والے میچز کے دوران سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیں گے۔

خیال رہے کہ فاف ڈیو پلیسی کی زیر قیادت بین الاقوامی کھلاڑیوں پر مشتمل ٹیم آئی سی سی ورلڈ الیون رواں برس پاکستان کا دورہ کرے گی جہاں وہ پاکستان ٹیم کے ساتھ بین الاقوامی حیثیت کے حامل 3 ایک روزہ ٹی ٹوئنٹی میچز پر مشتمل سیریز و آ زادی کپ‘ میں حصہ لے گی۔

آزادی کپ کے میچز 12، 13 اور 15 ستمبر کو لاہور کے قذافی اسٹڈیم میں کھیلے جائیں گے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024