• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

زیادہ پانی پینا ہوسکتا ہے نقصان دہ

شائع September 1, 2017
— شٹر اسٹاک فوٹو
— شٹر اسٹاک فوٹو

جسمانی تھکاوٹ سے تحفظ کے ساتھ ساتھ توجہ مرکوز کرنے تک، پانی کو مناسب مقدار میں پینا متعدد امراض سے تحفظ دیتا ہے۔

مگر سوال یہ ہے کہ روزانہ کتنے گلاس پانی پینا چاہئے ؟ تو اس کا جواب طبی ماہرین کے مطابق مردوں کو تین لیٹر جبکہ خواتین کو دو لیٹر کے برابر پانی کی ضرورت ہوتی ہے۔

تاہم ضروری نہیں کہ اتنی مقدار میں پانی پیا جائے بلکہ غذا کے ذریعے بھی یہ ضرورت پوری ہوتی ہے اور ہر انسان کی اس حوالے سے ضرورت مختلف ہوسکتی ہے۔

مزید پڑھیں : روزانہ 8 گلاس پانی پینا ضروری؟

ماہرین کے مطابق اتنی مقدار میں پانی پینے کی بجائے اپنی پیاس اور موسمیاتی ضروریات کو دیکھتے ہوئے پانی کی مقدار کو جسم کا حصہ بنانا چاہئے۔

مگر اس وقت کیا ہو جب کوئی شخص بہت زیادہ پانی پینا شروع کردے؟

حد سے زیادہ پانی پینا بھی ڈی ہائیڈریشن کی طرح خطرناک ثابت ہوسکتا ہے کیونکہ اس سے جسمانی خلیات میں سوڈیم کی سطح کم ہوتی ہے۔

متلی اور قے ہونا

بہت زیادہ پانی پینے کی شکل میں جو علامات سامنے آتی ہیں وہ پانی کی کمی جیسی ہی ہوتی ہیں، ایک تحقیق کے مطابق بہت زیادہ پانی پینے کے نتیجے میں گردے اس اضافی سیال کو خارج کرنے سے قاصر ہوجاتا ہے اور پانی جسم میں جمع ہونے لگتا ہے۔ اس کے نتیجے میں ناخوشگوار علامات سامنے آسکتی ہیں جیسے قے، متلی اور ہیضہ وغیرہ۔

دن بھر سردرد

سر درد بہت زیادہ پانی پینے یا کم پانی پینے کی علام ہوسکتی ہے، جب کوئی شخص بہت زیادہ پانی پیتا ہے جو خون میں موجود نمک کی سطح گھنٹے لگتی ہے جس کے نتیجے میں جسمانی اعضاءسوجنے لگتے ہیں، اس کی وجہ خلیات کا بڑھنا ہوتا ہے۔ زیادہ پانی پینے کے نتیجے میں دماغ کا حجم بھی بڑھتا ہے جس سے سر پر دباﺅ بڑھتا ہے جو سردرد کی شکل میں نکلتا ہے، جو مختلف سنگین امراض جیسے دماغی عدم توازن اور سانس لینے میں مشکل کا باعث بن سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : پانی کی کمی سے مرتب ہونے والے 7 جسمانی اثرات

ہاتھ، ہونٹ اور پیر سوجنا

زیادہ پانی پینے کے نتیجے میں لوگوں کے ہاتھوں، ہونٹوں اور پیروں کے سوجنے کی علامت بھی سامنے آسکتی ہے، اس کی وجہ بھی خلیات کا بڑھنا ہوتا ہے جبکہ پانی کا اپنا وزن بھی جسم کو پھولنے پر مجبور کردیتا ہے، اگر آپ دن بھر میں دس سے زائد گلاس پانی پیتے ہیں اور ہاتھوں پیروں میں سوجن کا سامنا ہوتا ہے تو اس سیال کی مقدار میں کمی لائیں۔

کمزور مسلز

صحت مند اور مکمل طور پر فعال جسم کے توازن بہت ضروری ہے، جب آپ بہت زیادہ پانی پیتے ہیں تو جسمانی توازن میں کمی آتی ہے، جس کی وجہ جسم میں الیکٹرو لائٹ کی سطح کم ہوتی ہے جس سے مسلز کمزور اور جلد اکڑ جاتے ہیں۔

تھکاوٹ یا سر چکرانا

گردے جسم میں پانی کو فلٹر کرنے کا کام کرتے ہیں اور خون میں سیال کی سطح متوازن رکھتے ہیں، مگر جب پانی بہت زیادہ پیا جاتا ہے تو گردوں کو بہت زیادہ کام کرنا پڑتا ہے جس کے نتیجے میں جسم میں ہارمونز متاثر ہوتے ہیں اور جسمانی تھکاوٹ ہر وقت طاری رہنے لگتی ہے، اگر آپ کو بستر سے اٹھنے میں مشکل کا سامنا کرتے ہیں تو اس کی ممکنہ وجہ اپنے گردوں پر غیر ضروری دباﺅ بڑھانا ہوسکتا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024