• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

فلم کی ناکامی کے بعد شاہ رخ ٹی وی پر آنے کو تیار

شائع August 29, 2017
—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

بولی وڈ بادشاہ شاہ رخ خان حال ہی میں ریلیز ہونے والی اپنی ٹریولنگ رومانٹک فلم ’جب ہیری میٹ سیجل‘ کی ناکامی کے بعد چھوٹی اسکرین پر آنے کو تیار ہیں۔

شاہ رخ خان بھی سلمان اور عامر خان کے نقش قدم پر چلتے ہوئے جلد ٹی وی اسکرین پر ایک سیلیبرٹی ریئلٹی شو کرتے نظر آئیں گے۔

خبریں ہیں کہ فلم کی ناکامی کے بعد شاہ رخ خان نے ’ٹیڈ ٹاک‘ (نئی سوچ) نامی ٹی وی شو کی ریکارڈنگ شروع کردی ہے، جس میں وہ دنیا کے مختلف کامیاب لوگوں سے بات چیت اور انٹرویوز کرتے نظر آئیں گے۔

شاہ رخ خان نے گزشتہ ہفتے ہی اس نئے ٹی وی شو کی شوٹنگ کا آغاز کیا، ممکنہ طور پر ان کے شو کے پہلے مہمان فلم ساز کرن جوہر ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں: 'جب ہیری میٹ سیجل' دیکھنے کا ارادہ ہے؟

کرن جوہر نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر کالے سوٹ میں اپنی تصاویر شیئر کرتے ہوئے شاہ رخ خان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے، ان کے شو ٹیڈ ٹاک کو بھی مینشن کیا۔

کرن جوہر نے یہ بھی بتایا کہ انہوں نے اسٹار پلس کے ٹیڈ ٹاک شو کی تیاری کے لیے فیشن ڈزائنر نکیتا جے سنگھانی کے کپڑے پہنے ہیں۔

علاوہ ازیں شاہ رخ خان فین کے آفیشل انسٹاگرام پیج ایس آر کے چنائی ایف سی پر بھی ٹیڈ ٹاک نئی سوچ کی تصاویر شیئر کی گئیں۔

دوسری بولی وڈ لائف نے شاہ رخ خان کی اسی شو کی ایک تصویر بھی شیئر کی، جس میں انہیں گوگل کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) سندر پچائی سے ویڈیو انٹرویو لیتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

سندر پچائی کا تعلق بھارت سے ہے—فوٹو؛ بولی وڈ لائف
سندر پچائی کا تعلق بھارت سے ہے—فوٹو؛ بولی وڈ لائف

مزید پڑھیں: ’ہیری میٹ سیجل‘ اور انوشکا کا اسٹائل

خیال کیا جا رہا ہے شاہ رخ خان کا ٹی وی ٹاک شو آئندہ ماہ ستمبر کے آخر یا پھر اکتوبر کے آغاز سے شروع کیا جائے گا۔

ٹاک شو کے پہلے سیزن میں 14 اقساط پیش کی جائیں گی، ابھی یہ واضح نہیں ہے کہ شو کی اقساط ماہانہ نشر کی جائیں گی، یا پھر اسے ہفتہ وار بنیادوں پر چلایا جائے گا۔

SRK shooting for #tedtalks Today in YRF Studios

A post shared by SRKCHENNAIFC (@srkchennaifc) on

یہ بھی پڑھیں: ’میرا کیریکٹر خراب ہے میڈم‘

واضح رہے کہ بولی وڈ اسٹارز کی جانب سے ٹی وی ٹاک شوز کرنا کوئی نئی بات نہیں، شاہ رخ خان کے علاوہ کرن جوہر، عامر خان، سلمان خان، امیتابھ بچن، سنیل شیٹھی سمیت دیگر اداکار اور اداکارائیں مختلف ٹاک شوز اور ریئلٹی شوز کی میزبانی کر چکے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024