• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

سنجے دت کی فلم میں راحت فتح علی خان کا گانا شامل

شائع August 25, 2017
فلم میں سنجے دت کے علاوہ ادتیہ راؤ حیدری، سدھانت گپتا اور شارد کیلکر نے مرکزی کردار ادا کیے ہیں — ۔ پبلسٹی فوٹو
فلم میں سنجے دت کے علاوہ ادتیہ راؤ حیدری، سدھانت گپتا اور شارد کیلکر نے مرکزی کردار ادا کیے ہیں — ۔ پبلسٹی فوٹو

بولی وڈ اداکار سنجے دت کی واپسی کا مداحوں کو بےصبری سے انتظار ہے، جو بہت جلد فلم ’بھومی‘ کے ساتھ سلور اسکرین پر اداکاری کے جوہر دکھاتے نظر آئیں گے۔

اس فلم کا ٹریلر حال ہی میں ریلیز کیا گیا، جسے دیکھ کر محسوس ہورہا تھا کہ فلم کافی سنجیدہ موضوع پر مبنی ہے، تاہم اب اس کا ایک گانا بھی شائقین کے لیے پیش کردیا گیا جو فلم کی ریلیز کا انتظار مزید بڑھا رہا ہے۔

’لگ جا گلے‘ نامی گانا نہایت خوبصورت میوزک کے ساتھ بنایا گیا، جسے راحت فتح علی خان نے گایا ہے، اس گانے کو پریا ساریا نے تحریر کیا، جس کی کمپوزیشن جگر اور سچن نے کی۔

مزید پڑھیں: بھومی کا ٹیزر ہولی وڈ پوسٹرز کا مکسچر نکلا

’لگ جا گلے‘ سن کر ایسا محسوس ہو رہا ہے کہ جیسے یہ گانا ماضی کے کامیاب گانے ’لگ جا گلے‘ کا ری مکس ہوگا، جسے لیجنڈری گلوکارہ لتا منگیشکر نے گایا تھا، تاہم ان دونوں گانوں میں کوئی بھی چیز مشترک نہیں۔

فلم ’بھومی‘ کا ٹریلر 10 اگست کو جاری کیا گیا تھا جبکہ فلم رواں برس 22 ستمبر کو ریلیز کی جائے گی۔

’بھومی‘ کی ہدایات اومنگ کمار نے دی ہیں، جب کہ فلم کو بھشن کمار، سندیپ سنگھ اور اومنگ کمار نے پروڈیوس کیا ہے۔

فلم میں سنجے دت کے علاوہ ادتیہ راؤ حیدری، سدھانت گپتا اور شارد کیلکر نے مرکزی کردار ادا کیے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: سنجے دت 3 سال بعد بڑی اسکرین پر واپسی کے لیے تیار

’بھومی‘ کا کردار ادتیہ راؤ حیدری نے ادا کیا ہے، جو فلم میں سنجے دت کی بیٹی بنی ہیں، باپ اور بیٹی کے ارد گرد گھومنی والی اس فلم کی کہانی سندیپ سنگھ نے تحریر کی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024