• KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:33pm Maghrib 5:10pm
  • ISB: Asr 3:34pm Maghrib 5:12pm
  • KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:33pm Maghrib 5:10pm
  • ISB: Asr 3:34pm Maghrib 5:12pm

ہارر فلم دیکھنے کے بعد خاتون کا ذہنی توازن خراب

شائع August 21, 2017
— اسکرین شاٹ
— اسکرین شاٹ

ویسے تو بہت زیادہ ہارر فلمیں دیکھنا کمزور دل حضرات کے بس کی بات نہیں ہوتیں مگر برازیل میں تو ایسا واقعہ پیش آیا جس نے سب کو گھما کر رکھ دیا۔

جی ہاں گزشتہ دنوں ریلیز ہونے والی ہولی وڈ فلم اینابیل : کرئیشین کو دیکھنا ایک برازیلین خاتون کو بھاری پڑگیا، جبکہ لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ اینا بیل کا یہ دوسرا حصہ درحقیقت دی کونجیورنگ فلم سیریز کا سپن آف ہے اور ہارر فلموں کی یہ سیریز ہر بار دیکھنے والوں پر بھاری ثابت ہوتی ہے۔

گزشتہ سال دی کونجیورنگ 2 کو دیکھنے کے دوران ریاست تامل ناڈو کے ایک قصبے میں ایک شخص دل کا دورہ پڑنے سے ہلاک ہوگیا اور اس کی لاش ہسپتال جاتے ہوئے پراسرار طور پر غائب ہوگئی۔

مزید پڑھیں : خون جما دینے والی 10 ہارر فلمیں

اب اس سیریز کا نیا شکار برازیل کے شہر تیریسینیا کی بیس سالہ نامعلوم خاتون بنیں جن کا ذہنی توازن اس فلم کو دیکھنے کے بعد بگڑ گیا۔

سینما میں فلم دیکھنے کے بعد یہ خاتون باہر نکلنے پر عجیب و غریب حرکتیں کرنے لگیں۔

اس کے بعد ایک شاپنگ مال میں اچانک چیخنے چلانے لگی اور فرش پر خود پر گھونسے برسانے لگی، جبکہ اس کے دوست اسے سنبھالنے میں ناکام رہے۔

اس خاتون کے ساتھ یہ واقعہ اٹھارہ اگست کو پیش آیا تھا اور رپورٹ کے مطابق سینما سے باہر نکلتے ہی انہوں نے اپنے چہرے پر گھونسے مارنے شروع کردیئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں : کیا یہ 2017 کی سب سے ہارر فلم ہے؟

ان کی حالت دیکھ کر انہیں قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا۔

بنیادی طور یہ فلم 2014 کی اینابیل کا پریکیوئل (پہلے کی کہانی) ہے جس میں لوگوں کو مارنے والی اس گڑیا کے اندر آسیب کے بسنے کی کہانی کو بیان کیا گیا ہے۔

فلم کی کہانی میں ایک چھوٹی بچی کی المناک موت کے بارہ سال بعد کے یہ دکھایا گیا کہ ایک گڑیا بنانے والا اور اس کی بیوی ایک نن اور متعدد بچیوں کو اپنے گھر میں خوش آمدید کہتے ہیں، مگر جلد ہی یہ مہمان اس گڑیا بنانے والے کی آسیب زدہ تخلیق اینابیل کے شکار بننے لگتے ہیں۔

اس فلم کو کافی سراہا جارہا ہے اور کچھ لوگوں نے تو اسے اب تک کی بہترین ہارر فلم قرار دیا ہے، مگر کچھ اس سے اتفاق نہیں کرتے۔

کارٹون

کارٹون : 5 نومبر 2024
کارٹون : 4 نومبر 2024