• KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:43pm
  • LHR: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • ISB: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:43pm
  • LHR: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • ISB: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm

اسٹیٹ بینک سے اسحٰق ڈار،اہلخانہ کے بینک اکاؤنٹس کی تفصیلات طلب

شائع August 18, 2017

اسلام آباد: قومی احتساب بیورو (نیب) نے اسٹیٹ بینک آف پاکستان سے وزیر خزانہ اسحٰق ڈار اور ان کے اہلخانہ کے بینک اکاؤنٹس کی تفصیلات طلب کر لیں۔

سپریم کورٹ نے پاناما پیپرز کیس سے متعلق اپنے 28 جولائی کے فیصلے میں نیب کو شریف خاندان، اسحٰق دار اور دیگر کے خلاف ریفرنسز دائر کرنے کا حکم دیا تھا۔

عدالتی حکم کے مطابق نیب نے چار ریفرنسز دائر کرنے کا فیصلہ کیا جن میں سے ایک اسحٰق ڈار کے خلاف بھی ہے، جو آمدنی سے کئی گنا زیادہ اثاثے بنانے پر ان کے خلاف دائر کیا جائے گا۔

سپریم کورٹ کی جانب سے پاناما کیس میں الزامات کی تحقیقات کے لیے تشکیل دی گئی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) نے اپنی حتمی رپورٹ میں کہا تھا کہ اسحٰق ڈار کے اثاثوں میں بہت کم عرصے کے دوران 91 گنا اضافہ ہوا اور وہ 90 لاکھ روپے سے 83 کروڑ 10 لاکھ روپے تک جا پہنچے۔

اسٹیٹ بینک سے طلب کی گئی تفصیلات سے نیب کو اسحٰق ڈار کے خلاف تحقیقات میں مدد ملے گی۔

نیب کی جانب سے اسٹیٹ بینک سے اسحٰق ڈار، ان کی اہلیہ تبسم، بیٹے علی مصطفیٰ اور مجتبیٰ حسنین اور بہو اسما علی کے علاوہ نیشنل بینک آف پاکستان کے موجودہ صدر سعید احمد کے بھی تمام بینک اکاؤنٹس کی تفصیلات طلب کی گئی ہیں۔

واضح رہے کہ اسما، سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی ہیں۔

نیب نے اپنے خط میں کہا ہے کہ اسحٰق ڈار اور ان کے خاندان کی بینک تفصیلات 25 اگست تک فراہم کی جائیں۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024