• KHI: Maghrib 5:42pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 4:59pm Isha 6:25pm
  • ISB: Maghrib 5:00pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:42pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 4:59pm Isha 6:25pm
  • ISB: Maghrib 5:00pm Isha 6:28pm

وزیر خارجہ کی کوئٹہ میں دہشت گرد حملے کی مذمت

شائع August 13, 2017

اسلام آباد: وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف نے کوئٹہ میں دہشت گردی کے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہداء کی یہ قربانیاں کبھی رائیگاں نہیں جائیں گی کیونکہ پاکستان دہشت گردی کے خلاف جنگ جیت رہا ہے۔

وزارت خارجہ کے جاری بیان کے مطابق وفاقی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ ہماری بہادر مسلح افواج دہشت گردوں کے سامنے سینہ سپر ہيں اور ان ملک دشمن عناصر کا ڈٹ کر مقابلہ کر رہی ہیں۔

خواجہ محمد آصف نے کوئٹہ میں دہشت گردی کے واقعے کے حوالے سے کہا کہ شہداء کی یہ قربانیاں کبھی رائیگاں نہیں جائیں گی کیونکہ پاکستان دہشتگردی کے خلاف جنگ جیت رہا ہے۔

مزید پڑھیں: کوئٹہ: پشین اسٹاپ کےقریب دھماکا، 15افراد جاں بحق

انہوں نے کہا کہ دہشت گرد اپنے مذموم مقاصد میں ناکام ہوں گے کیونکہ پوری قوم دہشت گردی کے خلاف متحد ہے۔

وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف کا مزید کہنا تھا کہ ایسی بزدلانہ کارروائیاں ہمارے عزم اور ہمت کو کمزور نہیں کر سکتیں۔

انہوں نے متاثرہ خاندانوں سے ہمدردی کا اظہار کیا اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی۔

خیال رہے کہ گذشتہ روز کوئٹہ کے علاقے پشین اسٹاپ کے قریب دھماکے کے نتیجے میں 8 سیکیورٹی اہلکاروں سمیت 15 افراد جاں بحق اور 32 زخمی ہوئے تھے۔

کارٹون

کارٹون : 27 نومبر 2024
کارٹون : 26 نومبر 2024