• KHI: Fajr 5:25am Sunrise 6:42am
  • LHR: Fajr 5:00am Sunrise 6:23am
  • ISB: Fajr 5:07am Sunrise 6:31am
  • KHI: Fajr 5:25am Sunrise 6:42am
  • LHR: Fajr 5:00am Sunrise 6:23am
  • ISB: Fajr 5:07am Sunrise 6:31am

قطر نے 80 ممالک کے لیے ویزا کی پابندی ختم کردی

شائع August 10, 2017

دوحہ: حال ہی میں اپنے ہمسایہ ممالک کی جانب سے عالمی سطح پر تنہا کیے جانے والے قطر نے فضائی نقل و حمل اور سیاحت کو فروغ دینے کے لیے 80 ممالک کے لیے ویزا کی پابندی ختم کردی۔

قطری محمکہ سیاحت کے عہدیدار حسن الابراہیم نے دوحہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ قطر میں داخلے کے لیے ویزا کی پابندی ختم کرنے کا مقصد اسے پوری دنیا کے لیے اس خطے کا ایک کھلا ہوا ملک بنانا ہے۔

قطری وزارت داخلہ کے عہدیدار رشید المزروئی نے کہا کہ 80 ممالک کے شہری صرف اپنا درست پاسپورٹ دکھا کر ملک میں داخلے کی اجازت لے سکتے ہیں۔

مزید پڑھیں: قطر بحران کے پیچھے اصل کہانی کیا ہے؟

قطری حکومت کی جانب سے اعلان کردہ اس اسکیم سے یورپی یونین کی شینگین ریاستوں، مغربی ریاستوں لاتینی امریکا اور کچھ ایشیائی ریاستوں پر اثر پڑے گا۔

قطری وزارت داخلہ کے اعلان کے مطابق 33 ممالک کے شہریوں کو 180 دن تک کا ویزا ملے گا جبکہ 74 ممالک کے شہریوں کو 30 دن کا ویزا حاصل ہو سکتا ہے۔

رشید المزروئی کا کہنا تھا کہ جن ممالک کو ویزا سے مستثنیٰ قرار دیا گیا ہے انہیں اس ملک کی سیکیورٹی کی صورتحال اور ان کے شہریوں کی قوت خرید کو مدنظر رکھتے ہوئے منتخب کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: قطر میں پاکستانی فوجیوں کی تعیناتی کی افواہوں کی تردید

قطر کی سب سے بڑی ایئرلائن قطر ایئرویز کے سربراہ اکبر البقر کا کہنا تھا کہ ان کا ادارہ دنیا میں مزید 62 منازل قائم کرنے کا ارادہ رکھتا ہے اور اس حکومتی منصوبے سے ایئرلائن کو سب سے زیادہ منافع حاصل ہوگا۔

رواں ماہ 3 اگست کو قطری حکام نے فیصلہ کیا تھا کہ ایسے غیر ملکی جنہوں نے قطر کی فلاح بہبود کے لیے کام کیا انہیں شہریت دے دی جائے گی۔

اس نئے قانون پر پورا اترنے والے افراد کو وہی سہولتیں میسر آئیں گی جو ایک قطری شہری کو میسر آتی ہیں۔


یہ خبر 10 اگست 2017 کے ڈان اخبار میں شائع ہوئی

تبصرے (1) بند ہیں

Ahmed Zarar Aug 11, 2017 03:22pm
where is Pakistan in the List ?where and what is foreign policy? There also other fields and ways to defeat India other than the Border.

کارٹون

کارٹون : 5 نومبر 2024
کارٹون : 4 نومبر 2024