• KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm

تعطل کاشکار انٹرنیٹ سروس 38 گھنٹے بعد بحال

شائع August 6, 2017

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن لمیٹڈ (پی ٹی سی ایل) کے حکام کا کہنا ہے کہ ملک میں تعطل کا شکار انٹرنیٹ سروس کو 38 گھنٹے بعد جزوی طور پر بحال کردیا گیا ہے جبکہ اس کی مکمل بحالی میں مزید وقت درکار ہے۔

ڈان نیوز سے بات کرتے ہوئے پی ٹی سی ایل کے چیف بزنس ڈیویلپمنٹ آفیسر سکندر نقی نے کہا کہ پاکستان میں انٹرنیٹ سروس بحال ہوگئی ہے جبکہ زیر آب کیبل میں آنے والی خرابی کو ٹھیک کرنے کے لیے کام اب بھی جاری ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے علاوہ دیگر ممالک میں انٹرنیٹ سروس کی بحالی میں مزید کچھ وقت لگے گا۔

مزید پڑھیں: بین الاقومی انٹرنیٹ کیبل میں خرابی،ملک بھرمیں فلائٹ شیڈول متاثر

پی ٹی سی ایل کے بزنس ڈیویلمپنٹ آفیسر کے مطابق سعودی عرب کے قریب زیر زمین انٹرنیٹ کیبل میں آنے والی خرابی کی نشاندہی کے بعد اس کی مرمت کرلی گئی جس کے بعد پاکستان میں انٹرنیٹ سروس معمول پر آئی۔

انہوں نے بتایا کہ زیر زمین کیبل آئی می وی فور پر تاحال کام جاری ہے اور انٹر نیٹ کی دیگر ممالک میں مکمل بحالی میں مزید وقت درکار ہے۔

انٹرنیٹ کی سہولت کے بند ہونے کے باعث صارفین کو پہنچنے والے نقصان کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے سکندر نقی ڈان نیوز کو بتایا کہ پاکستان میں نقصان کے حوالے سے چلنے والی خبریں بے بنیاد ہیں۔

خیال رہے کہ جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی شب پاکستان میں انٹرنیٹ سروس فراہم کرنے والی بین الاقوامی زیر آب کیبل آئی می وی (IMEWE) میں خرابی کے باعث ملک میں تھری جی اور فور جی سروس کی فراہمی تعطل کا شکار تھی جس کے باعث انٹرنیٹ صارفین کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

یہ بھی پڑھیں: زیر آب کیبل کی خرابی سے پاکستان میں انٹرنیٹ سست روی کا شکار

پی ٹی سی ایل کے ترجمان عمران جنجوعہ نے گذشتہ روز بتایا تھا کہ IMEWE میں ہونے والی خرابی سے پی ٹی سی ایل کے پورے سسٹم میں خرابی پیدا ہوئی تھی۔

واضح رہے کہ زیر آب انٹرنیٹ کیبل میں خرابی کے باعث بے نظیر انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر انٹرنیٹ سسٹم ڈاؤن ہونے کی وجہ سے متعدد فلائٹس کا شیڈول متاثرہوگیا تھا اور 8 قومی اور بین الاقوامی پروازیں منسوخ کردی گئیں تھیں۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024