• KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm

نواز شریف نے وزیراعظم ہاؤس خالی کردیا

شائع July 30, 2017
نواز شریف وزیراعظم ہاؤس کے عملے سے الوداعی ملاقات کررہے ہیں — فوٹو: ثناء اللہ خان
نواز شریف وزیراعظم ہاؤس کے عملے سے الوداعی ملاقات کررہے ہیں — فوٹو: ثناء اللہ خان

اسلام آباد: سپریم کورٹ کی جانب سے پاناما پیپرز کیس میں نااہل قرار دیئے جانے کے تیسرے روز نواز شریف نے وزیر اعظم ہاوس خالی کردیا۔

سابق وزیراعظم نواز شریف، ان کی اہلیہ کلثوم نواز، صاحبزادی مریم صفدر اور داماد کیپٹن (ر) صفدر نے پاناما پیپرز کیس سے متعلق سپریم کورٹ کے نااہلی کے فیصلے کے بعد اسلام آباد میں قائم وزیراعظم ہاؤس خالی کردیا جبکہ نواز شریف اپنے اہلخانہ کے ہمراہ مری روانہ ہوئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں:شہباز شریف کو مستقل،شاہد خاقان کو عبوری وزیراعظم بنانے کا اعلان

ڈان نیوز کے مطابق نوازشریف 16 گاڑیوں کے قافلے میں سیاحتی مقام مری پہنچے، نواز شریف نے روانگی سے قبل وزیراعظم ہاؤس کے عملے سے الوداعی ملاقات کی اور مصافحہ کیا۔

خیال رہے کہ 28 جولائی 2017 کو سپریم کورٹ نے پاناما لیکس کیس کے حوالے سے جوائنٹ انوسٹی گیشن ٹیم (جے آئی ٹی) کی رپورٹ پر سماعت کے بعد فیصلہ سناتے ہوئے وزیراعظم نواز شریف کو نااہل قرار دیا تھا۔

نواز شریف مری جانے سے قبل وزیراعظم ہاؤس کے عملے سے الوداعی ملاقات کررہے ہیں — فوٹو: ثناء اللہ خان
نواز شریف مری جانے سے قبل وزیراعظم ہاؤس کے عملے سے الوداعی ملاقات کررہے ہیں — فوٹو: ثناء اللہ خان

نواز شریف نے سپریم کورٹ کے فیصلے کے فوری بعد عہدے سے سبکدوش ہونے کا اعلان کیا تھا جس کے بعد ان کی کابینہ بھی تحلیل ہوگئی تھی۔

بعد ازاں پنجاب ہاؤس میں ہفتے کو مسلم لیگ نواز کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں شاہد خاقان عباسی کو عبوری وزیراعظم بنانے کا اعلان کیا گیا، صدر مملکت ممنون حسین نے حکمراں جماعت کی جانب سے اس اعلان کے بعد قومی اسمبلی کا اجلاس بھی طلب کرلیا جبکہ کاغذار نامزدگی 30 اگست سے جمع ہوں گے۔

مزید پڑھیں: سپریم کورٹ نے وزیراعظم نواز شریف کو نااہل قرار دے دیا

نواز شریف کی صدارت میں ہونے والے پارٹی اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف پاکستان کے مستقل وزیراعظم ہوں گے اور ان کے قومی اسمبلی میں آنے تک شاہد خاقان عباسی عبوری وزیراعظم ہوں گے۔

پارلیمانی پارٹی نے اس فیصلے کی توثیق کی اور باقاعدہ اعلان سابق وزیراعظم نواز شریف نے کیا۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024