• KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm
  • KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm

دوسروں کی ٹھکرائی فلم میں اکشے کمار نے کیوں کام کیا؟

شائع July 27, 2017
—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

بولی وڈ کھلاڑی اکشے کمار آج کل اپنے آنے والی فلم ’ٹوائلٹ ایک پریم کتھا‘ کی تشہیر میں مصروف ہیں، جب کہ ساتھ ہی وہ اپنی فلم کی ریلیز سے پہلے اس کے لیک ہونے سے بھی پریشان ہیں۔

گزشتہ ہفتے اکشے کمار نے یہ انکشاف کیا تھا کہ ان کی فلم کو چوری کرکے آن لائن لیک کردیا گیا۔

جب کہ اکشے کمار کا فلم ریلیز کرنے کی تاریخ کے حوالے سے بھی بولی وڈ کنگ شاہ رخ خان کے ساتھ جگھڑا سامنے آیا تھا، بعد ازاں شاہ رخ نے اپنی فلم ’جب ہیری میٹ سیجل‘ کی نمائش 11 کے بجائے 4 اگست کو کرلی۔

اب اکشے کمار کی فلم ٹوائلٹ ایک پریم کتھا 11 جب کہ شاہ رخ خان کی فلم جب ہیری میٹ سیجل 4 اگست کو ریلیز ہوگی، تاہم ریلیز سے قبل ہی اکشے کمار نے اپنی فلم سے متعلق اہم انکشاف کرکے سب کو حیران کردیا۔

یہ بھی پڑھیں: رفع حاجت کے مسئلے پراکشے کمار کی فلم کا ٹریلر جاری

ہندوستان ٹائمز کے مطابق فلم کی تشہیر کے دوران کھلاڑی ہیرو نے بتایا کہ ٹوائلٹ ایک پریم کتھا فلم میں کام کرنے کے لیے پہلے انہیں نہیں بلکہ دوسرے ہیروز کو پیش کش ہوئی تھی۔

—پرومو فوٹو
—پرومو فوٹو

اکشے کمار نے انکشاف کیا کہ فلم کا اسکرپٹ گزشتہ 4 سال سے انڈسٹری میں موجود تھا، اور پروڈیوسر متعدد ہیروز کے پاس گئے تھے، مگر تمام ہیروز نے فلم میں کام کرنے سے انکار کردیا۔

مزید پڑھیں: ’ٹوائلٹ‘ کا تذکرہ سُن کر نریندر مودی مسکرا دیئے

بولی وڈ ایکشن ہیرو نے کسی ہیرو کا نام بتائے بغیر بتایا کہ جب ان کے پاس فلم کا اسکرپٹ پہنچا تو انہوں نے پہلی ہی فرصت میں کام کرنے کے لیے رضامندی ظاہر کی۔

انہوں نے اتنی اچھی اسکرپٹ والی فلم میں کام کرنے کا موقع دینے پر اپنے شریک پروڈیوسر نیراج پانڈے اور ہدایت کار شری نارائن سنگھ کا شکریہ بھی ادا کیا۔

خیال رہے کہ ٹوائلٹ ایک پریم کتھا فلم ہندوستان میں رفع حاجت کے مسائل پر بنی فلم ہے، جس کی نہ صرف وزیر اعظم نریندر مودی اور بھارتی فلم سینسر بورڈ کے چیئرمین تعریف کرچکے ہیں، بلکہ فلم ریلیز سے پہلے ہی کئی ایوارڈز کے لیے نامزد ہوچکی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: رفع حاجت کے لیے جانے والی خواتین کی تصاویر لینے سے روکنے والا شخص تشدد سے ہلاک

فلم کی کہانی ہندوستان میں ٹوائلٹ کی کمی یا عدم موجودگی کے ارد گرد گھومتی ہے، اکشے کمار ایک گاؤں کے شخص کا کردار ادا کر رہے ہیں، جو کسی دوسرے گاؤں سے دلہن بیاہ لاتے ہیں۔

گھر میں ٹوائیٹ نہ ہونے کی وجہ سے ان کی بیوی ان سے ناراض ہوکر چلی جاتی ہے، اور انہیں منانے اور ٹوائلٹ کو بنانے کے ارد گرد گھومنے والی اس فلم کی کہانی مزاحیہ اور سنجیدہ ہونے کے ساتھ ساتھ رومانوی بھی ہے۔

فلم کی ہدایات شری نارائن سنگھ نے دی ہیں، جب کہ اکشے کمار اس فلم کے شریک پروڈیوسر بھی ہیں، ان کی ہیروئن کا کردار بھومی پڈنیکر ادا کر رہی ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 23 نومبر 2024
کارٹون : 22 نومبر 2024