• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

چوہدری نثار نے اہم پریس کانفرنس ملتوی کردی

شائع July 23, 2017

اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے طبعیت کی ناسازی کے باعث آج بروز اتوار (23 جولائی) کو ہونے والی اہم پریس کانفرنس کو ملتوی کردیا۔

وزارت داخلہ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ وزیر داخلہ کمر کی تکلیف میں مبتلا ہونے کی وجہ سے آج پریس کانفرنس نہیں کرسکیں گے۔

چوہدری نثار کی اہم پریس کانفرنس کے ممکنہ وقت کے حوالے سے بیان میں بتایا گیا کہ یہ پریس کانفرنس کل (24 جولائی) کو پنجاب ہاؤس میں ہی منعقد کی جائے گی۔

مزید پڑھیں: کابینہ میں شامل وزیر کے بیان پر چوہدری نثار سیخ پا

ترجمان وزارت داخلہ نے میڈیا سے التماس کیا کہ پریس کانفرنس ملتوی کرنے کی وجہ محض چوہدری نثار کی طبعیت ناساز ہونا ہے لہٰذا اس خبر کو غلط رنگ دے کر پیش نہ کیا جائے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل میڈیا میں یہ خبریں سامنے آرہیں تھیں کہ گذشتہ روز وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق، شاہد خاقان عباسی اور تنویر حسین نے وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان سے ملاقات کی اور انہیں پریس کانفرنس کو منسوخ کرنے کی درخواست کی تھی۔

خیال کیا جارہا ہے کہ پریس کانفرنس کے دوران چوہدری نثار ممکنہ طور پر وہ وزارت سے دستبردار ہونے اور پاکستان مسلم لیگ نواز (پی ایم ایل این) کے ساتھ اپنا 35 سالہ ساتھ چھوڑنے کا اعلان کرنے والے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: پاناما جے آئی ٹی رپورٹ: نوازشریف کا قانونی جنگ لڑنے کا اعلان

بعد ازاں وفاقی وزارت داخلہ کے ترجمان محمد اسلم نے ذرائع ابلاغ میں شائع ہونے والی تمام خبروں کو من گھرٹ قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ چوہدری نثار جو کہنا چاہتے ہیں وہ پریس کانفرنس سے معلوم ہوجائے گا۔

وزارت داخلہ کے ترجمان نے بتایا تھا کہ پنجاب ہاؤس تشریف لانے والے کسی بھی وزیر نے چوہدری نثار سے ملاقات نہیں کی۔

دوسری جانب شاہد خاقان عباسی نے بھی اس بات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ہفتہ (22 جولائی) کو چوہدری نثار علی خان کے ساتھ ملاقات نہیں ہوئی، جبکہ اپنی ذاتی رائے دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ن لیگ کی قیادت کے درمیان اختلافات نہیں اور نہ ہی چوہدری نثار علی خان کہیں جارہے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024