• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

کراچی میں غیرت کے نام پر لڑکا اور لڑکی قتل

شائع July 21, 2017

کراچی: شہر قائد کے علاقے نارتھ ناظم آباد میں ایک لڑکا اور لڑکی کو غیرت کے نام پر قتل کر دیا گیا۔

سپرنٹنڈنٹ پولیس (ایس پی) گلبرگ ٹاؤن بشیر احمد بروہی کے مطابق 20 سالہ کلثوم کے والد گل فیروز نے اسے اور 22 سالہ بہادر کو مبینہ طور پر قتل کیا۔

انہوں نے کہا کہ دونوں کو عمر فاروق کالونی میں لڑکی کی رہائش گاہ پر ہی قتل کیا گیا۔

پولیس حکام نے کہا کہ لڑکی کا بھائی گل زیب بھی اپنے والد کے ساتھ اپنی بہن اور بہادر کو مبینہ طور پر قتل کرنے میں ملوث ہے۔

مزید پڑھیں: کراچی: 4 بچوں کی ماں کا شوہر کے ہاتھوں قتل

پولیس حکام کے مطابق مبینہ قاتل گھر کے دیگر افراد کے ہمراہ فرار ہوگئے۔

یاد رہے کہ رواں سال مئی میں کراچی کے علاقے کیماڑی میں ایک نوجوان لڑکی کو ان کے والد اور بھائی نے مبینہ طور پر 'غیرت' کے نام پر قتل کردیا تھا۔

ایس ایس پی سٹی عدیل حسین کے مطابق مقتولہ کی پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آنے کے بعد پولیس نے ان کے بھائی نبیل اور والد غلام نبی کو حراست میں لے لیا۔

یہ بھی پڑھیں: غیرت کے نام پر قتل کے خاتمے کا عزم

واضح رہے کہ ملک میں غیرت کے نام پر قتل کے رجحان میں دن بدن اضافہ ہوتا جارہا ہے، ایک اندازے کے مطابق پاکستان میں ہر سال عزت کے نام پر ایک ہزار سے زائد خواتین کو نشانہ بنایا جاتا ہے اور ایسا اکثر خاندان کے افراد کی جانب سے ہوتا ہے۔

اب تک ملک میں غیرت کے نام پر قتل کے کیسز کے ملزمان، جن میں عام طور پر خاتون کے اپنے قریبی رشتہ دار ہی شامل ہوتے ہیں، گرفتاری کے چند روز بعد ہی اس لیے آزاد ہوجاتے ہیں کیونکہ مقتولہ کے ورثا اسے معاف کردیتے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024