• KHI: Zuhr 12:32pm Asr 5:05pm
  • LHR: Zuhr 12:03pm Asr 4:40pm
  • ISB: Zuhr 12:08pm Asr 4:46pm
  • KHI: Zuhr 12:32pm Asr 5:05pm
  • LHR: Zuhr 12:03pm Asr 4:40pm
  • ISB: Zuhr 12:08pm Asr 4:46pm

سلامتی کونسل فہرست میں جماعت الاحرار کی شمولیت کا خیرمقدم

شائع July 7, 2017

اسلام آباد: پاکستان نے کالعدم تنظیم جماعت الاحرار کو سلامتی کونسل کی فہرست میں شامل کرنے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ کالعدم تنظیم پاکستان میں دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں میں ملوث رہی ہے۔

دفتر خارجہ کے ترجمان نفیس زکریا نے ایک جاری بیان میں کہا کہ پاکستان کالعدم تنظیم جماعت الاحرار کو سلامتی کونسل کی فہرست میں شامل کرنے کا خیر مقدم کرتا ہے۔

مزید پڑھیں: جماعت الاحرار عالمی دہشت گرد تنظیموں میں شامل

ان کا کہنا تھا کہ سلامتی کونسل کی 1267 پابندی کمیٹی نے گذشتہ روز کالعدم تنظیم پرپابندی عائد کی تھی جبکہ کالعدم جماعت الاحرار کو پاکستان نے گذشتہ سال کالعدم قرار دیا تھا۔

ترجمان نے کہا کہ کالعدم جماعت الاحرار افغان صوبے ننگرہار سے پاکستان کے خلاف کارروائیاں کرتی ہے جبکہ یہ تنظیم پاکستان میں دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں میں بھی ملوث ہے۔

گذشتہ روز اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی 1267 پابندی کمیٹی نے کالعدم تنظیم پرپابندی عائد کرتے ہوئے تنظیم کے اثاثے منجمد کرنے کے ساتھ ساتھ سفری اور اسلحہ کی فراہمی پر پابندی عائد کیں۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان نے سلامتی کونسل سے کالعدم تنظیم پردہشت گردی کے باعث پابندی کی درخواست کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان کا جماعت الاحرار پر امریکی پابندی کا خیر مقدم

خیال رہے کہ جماعت الاحرار کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) سے علیحدگی اختیار کرنے والا گروپ ہے جو پاک افغان سرحدی علاقوں میں سرگرم ہے، جس کی تشکیل اگست 2014 میں ٹی ٹی پی کے ایک سابق امیر کے ہاتھوں ہوئی، جس کے بعد جماعت الاحرار نے خطے میں عام شہریوں، مذہبی اقلیتوں، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور فوجیوں کو نشانہ بنایا۔

جماعت الاحرار نے گذشتہ سال مارچ میں پشاور میں امریکی قونصلیٹ کے 2 پاکستانی ملازمین کو قتل کرنے کی ذمہ داری بھی قبول کی، بعد ازاں اس گروپ نے 27 مارچ 2016 کو ایسٹر کے موقع پر لاہور کے گلشن اقبال پارک میں خودکش دھماکا بھی کیا، جس میں 70 سے زائد افراد ہلاک جبکہ 100 سے زائد زخمی ہوئے تھے، جن میں زیادہ تعداد خواتین اور بچوں کی تھی۔

16 دسمبر 2104 کو پشاور کے آرمی پبلک اسکول پر حملے کے بعد گلشن اقبال پارک میں ہونے والا مذکورہ دھماکا پاکستان کی تاریخ کے بدترین حملوں میں سے ایک تھا۔

کارٹون

کارٹون : 14 اپریل 2025
کارٹون : 13 اپریل 2025