• KHI: Maghrib 5:47pm Isha 7:08pm
  • LHR: Maghrib 5:02pm Isha 6:29pm
  • ISB: Maghrib 5:02pm Isha 6:31pm
  • KHI: Maghrib 5:47pm Isha 7:08pm
  • LHR: Maghrib 5:02pm Isha 6:29pm
  • ISB: Maghrib 5:02pm Isha 6:31pm

جگر کے امراض کا خطرہ بڑھانے والی غذا

شائع June 29, 2017
یہ انتباہ امریکا میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آیا— شٹر اسٹاک فوٹو
یہ انتباہ امریکا میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آیا— شٹر اسٹاک فوٹو

صحت کے لیے 'اچھی' ہو یا بری، چربی کا استعمال جگر کے امراض کا خطرہ بڑھا سکتا ہے۔

یہ انتباہ امریکا میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آیا۔

کیلیفورنیا یونیورسٹی کی تحقیق کے مطابق زیتون کے تیل یا دیگر میں صحت کے لیے فائدہ مند قرار دی جانے والی چربی یا فیٹ جگر پر چربی چڑھنے کے مرض کا باعث بن سکتی ہے۔

مزید پڑھیں : ایک عام عادت جگر کے امراض کا باعث

تحقیق کے دوران مختلف غذائی اشیاءکے استعمال کا جگر کے امراض کا باعث بننے کے کردار کا جائزہ لیا گیا۔

تحقیق کے دوران چوہوں کو چھ ماہ تک تجرباتی غذا کا استعمال کرایا گیا۔

نتائج سے معلوم ہوا کہ چربی سے بھرپور تجربی غذا استعمال کرنے والے چوہوں کے جگر پر چربی چڑھنے لگی جبکہ جسمانی وزن بھی بڑھ گیا۔

یہ بھی پڑھیں : 6 اشارے جو جگر کے امراض ظاہر کریں

تحقیق کے مطابق صحت کے لیے فائدہ مند چربی یافیٹ کا کچھ مقدار میناستعمال تو ٹھک ہے مگر اس کا بہت زیادہ استعمال جگر کے جان لیوا امراض کا باعث بن سکتا ہے۔

یہ تحقیق طبی جریدے سیلولر اینڈمالیکیولر Gastroenterology and Hepatology میں شائع ہوئی۔

کارٹون

کارٹون : 18 دسمبر 2024
کارٹون : 17 دسمبر 2024