• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

سجل علی کی بولی وڈ فلم کا دوسرا ٹریلر

شائع June 23, 2017

پاکستانی اداکاروں عدنان صدیقی اور سجل علی کی پہلی بولی وڈ فلم 'مام' کا دوسرا ٹریلر ریلیز کردیا گیا ہے۔

معروف بولی وڈ اداکارہ سری دیوی بھی اس فلم کا حصہ ہے اور یہ ٹریلر دیکھنے والوں کا سسپنس بڑھانے کے لیے کافی ہے۔

یہ دوسرا ٹریلر وہاں سے شروع ہوتا ہے جہاں پہلے کا اختتام ہوا(پہلا ٹریلر نیچے دیکھا جاسکتا ہے) تھا، یعنی سری دیوی اور ان کی سوتیلی بیٹی سجل علی کے درمیان بگڑتے تعلق کا اظہار۔

مزید پڑھیں : عدنان صدیقی اور سجل علی بھارت جانے کے لیے تیار

اگرچہ دونوں ٹریلرز میں انتہائی مہارت سے فلم کی کہانی سامنے لانے سے روکا گیا اور دیکھنے والوں کو متاثر بھی کیا ہے۔

سجل علی کی پریشانی اور سری دیوی کا کوئی غلطی درست کرنا (لگتا کچھ ایسا ہی ہے)، یہ بتانے کے لیے کافی ہے کہ اس میں کوئی تجسس ضرور چھپا ہے۔

ایک منٹ کے اس ٹریلر میں اتنا سسپنس ہے کہ ہم خود سے سوال پوچھنے پر مجبور ہیں کہ فلم میں سجلی علی کے ساتھ کیا ہوگا۔

اس فلم میں نواز الدین صدیقی اور اکشے کھنہ بھی اہم کرداروں میں نظر آئیں گے۔

یہ بھی پڑھیں : عدنان صدیقی نے کن بولی وڈ فلموں کو کیا انکار؟

خاص طور پر نواز الدین صدیقی اپنے روپ سے سب کو چونکانے والے ہیں جنھیں پہچاننا لگ بھگ ناممکن ہے۔

جی ہاں یہ واقعی نواز الدین صدیقی ہیں
جی ہاں یہ واقعی نواز الدین صدیقی ہیں

یہ فلم 7 جولائی کو ریلیز کی جارہی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024