• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

’ایک ٹرافی جیت کر یہ نہیں سمجھنا چاہیے کہ دنیا فتح کر لی‘

شائع June 21, 2017

قومی ٹیم سابق کپتان شاہد آفریدی نے آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی میں پاکستان ٹیم کی بھارت کے خلاف کامیابی کو تاریخی قرار دیتے ہوئے بھارت کو ہار برداشت کرنے کا مشورہ دے دیا۔

کراچی میں اپنی فاؤنڈیشن کی تقریب کے بعد میڈیا سے گفتگو میں شاہد آفریدی نے کہا کہ سرفراز الیون نے چیمپینز ٹرافی جیت کر بڑا کارنامہ سرانجام دیا ہے جو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، جب معجزات ہوتے ہیں تو وہ بہت عرصے تک یاد رکھے جاتے ہیں۔

شاہد آفریدی نے اتوار کو ہونے والے چیمپیئنز ٹرافی کے فائنل میں بھارتی ٹیم کی 180 رنز سے بدترین شکست پر پڑوسی ملک کے شائقین اور میڈیا کو مشورہ دیا کہ وہ ہار کو برداشت کریں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کرکٹ کے معاملات سدھارنے کیلئے بہت کچھ کرنے کی ضرورت ہے، ہمیں اطمینان سے نہیں بیٹھ جانا چاہیے اور ملک کے کرکٹ کے نظام، وکٹوں، امپائرنگ کے معیار میں بہتری کا مطالبہ کیا۔

آفریدی نے کہا کہ ایک ٹرافی جیتنے کے بعد ہمیں یہ نہیں سمجھنا چاہیے کہ ہم نے دنیا فتح کر لی ہے۔ دومیسٹک کرکٹ میں بہت کچھ کرنے کی ضرورت ہے۔ ہار اور جیت کھیل کا حصہ ہوتی ہے جیسا کہ آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کی مثال ہمارے سامنے ہے لیکن سب سے اہم چیز مستقل مزاجی ہے۔ ہمیں ایک ایسا سسٹم بنانے کی ضرورت ہے جس کی بدولت ہم تواتر کے ساتھ ٹرافی جیت سکیں۔

سابق آل راؤنڈر نے اس سے قبل مئیر کراچی وسیم اختر سے بھی ملاقات کی جہاں میئر کراچی نے شاہد آفریدی کو خدمات کے اعتراف میں یادگاری شیلڈ پیش کی۔

شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ وسیم اختر نے انہیں ایک گراؤنڈ دینے کا وعدہ کیا ہے جہاں وہ اپنی اکیڈمی بناکر نوجوان کرکٹرز کو تربیت دیں گے۔

تبصرے (1) بند ہیں

Imran Ahmad Qasrani Jun 22, 2017 01:13pm
Ye moajza nai Mehnat thi Janab. Moajza tu aap ki bating hoti thi.

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024