• KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm
  • KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm

پاکستان ٹیم کی درجہ بندی میں چھٹے نمبر پر ترقی

شائع June 18, 2017
پاکستانی ٹیم نے ٹورنامنٹ میں شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا—فوٹو:اے ایف پی
پاکستانی ٹیم نے ٹورنامنٹ میں شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا—فوٹو:اے ایف پی

پاکستان کرکٹ ٹیم نے چمپیئنزٹرافی 2017 کے فائنل میں روایتی حریف ہندوستان کو 180 رنز سے شکست دے کر درجہ بندی میں بہتری کرتے ہوئے چھٹی پوزیشن حاصل کرلی۔

اوول کے میدان میں کھیلے گئے چمپیئنز ٹرافی کے فائنل میں پاکستانی ٹیم نےشاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے پہلے بیٹنگ میں 338 رنز بنائے اور باؤلنگ کے شعبے میں پہلے ہی اوور سے ہی ہندوستان کی مضبوط بیٹنگ کو تہس نہس کرنا شروع کردیا تھا۔

محمد عامر، حسن علی، جنید خان اور شاداب خان کی نپی تلی باؤلنگ کےسامنے ہندوستانی بلے باز 31 ویں اوور میں 158 رنز پر آؤٹ ہو کر میچ 180 رنز کے بھاری مارجن سے ہار گئے۔

مزید پڑھیں:دفاعی چیمپیئن بھارت کو شکست دے کر پاکستان چیمپیئنز ٹرافی کا چیمپیئن

پاکستان نے ہندوستان کے خلاف واضح فتح کے ساتھ نہ صرف چمپیئنز ٹرافی حاصل کرلی بلکہ ورلڈ کپ میں شرکت کے لیے لٹکنے والی تلوار کو بھی ہٹادیا۔

چمپیئن بننے سے قبل پاکستانی ٹیم بنگلہ دیش سے بھی کم درجے آٹھویں نمبر پر موجود تھیں تاہم اب ایونٹ میں بہترین ٹیموں کو شکست دینے کے بعد 95 پوائنٹس کے ساتھ نیوزی لینڈ سےایک درجہ پیچھے چھٹے نمبر پر موجود ہے۔

ایک روزہ درجہ بندی میں جنوبی افریقہ کی ٹیم 119 پوائنٹس کے ساتھ بدستور پہلے نمبر پر موجود ہے جس کو پاکستان نےٹورنامنٹ کے گروپ میچ میں شکست دی تھی۔

سابق عالمی چمپیئن آسٹریلیا کی ٹیم دوسرے اور چمپیئنز ٹرافی کے فائنل میں شکست کھانے والی ہندوستانی ٹیم تیسرے نمبر پر ہے۔

یہ بھی پڑھیں:’پاکستان نے نہ صرف میچ جیتا،بلکہ شاندار طریقے سے جیتا‘

پاکستان نے چمپیئنزٹرافی کے سیمی فائنل میں ٹورنامنٹ کی فیورٹ انگلینڈ کی ٹیم کو یک طرفہ مقابلے کے بعد 8 وکٹوں سے شکست دی تھی تاہم انگلینڈ درجہ بندی میں چوتھا نمبر برقرار رکھنے میں کامیاب رہا۔

نیوزی لینڈ کی ٹیم 111 پوائنٹس کے پانچویں نمبر پر موجود ہے اور ان کے پوائنٹس کی تعداد پاکستان سے بہت زیادہ ہے جبکہ چھٹے نمبر پر موجود بنگلہ دیش اور پاکستان کے درمیان صرف ایک پوائنٹ کا فرق ہے۔

پاکستانی ٹیم کو درجہ بندی میں بہتر نمبر کے لیے مستقبل میں مزید بہتر کھیل پیش کرنے کی ضرورت ہوگی کیونکہ آٹھویں نمبر پر موجود سری لنکا کے پوائنٹس 93 ہیں جو محض 2 پوائنٹس کا فرق ہے۔

ویسٹ انڈیز بدستور نویں اور افغانستان کی ٹیم دسویں نمبر پر موجود ہے جبکہ زمبابوے کی ٹیم کا نمبر 11 ہے۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024