• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

پاکستان نے بھارت کے خلاف نیا عالمی ریکارڈ بنا دیا

شائع June 18, 2017 اپ ڈیٹ June 21, 2017
فتح کے بعد پاکستانی ٹیم چیمپینز ٹرافی کے ہمراہ— فوٹو: رائٹرز
فتح کے بعد پاکستانی ٹیم چیمپینز ٹرافی کے ہمراہ— فوٹو: رائٹرز

پاکستان نے چیمپیئنز ٹرافی کے فائنل میں بھارت کو شکست دے کر ایک نیا عالمی ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔

پاکستان نے بھارت کو 339 رنز کا ہدف دیا لیکن جواب میں دفاعی چیمپیئن ٹیم صرف 158 رنز پر ڈھیر ہو گئی اور پاکستان نے 180 رنز سے کامیابی حاصل کر کے چیمپیئنز ٹرافی کا چیمپیئن بننے کا اعزاز حاصل کر لیا۔

اعدادوشمار کے تناظر میں دیکھا جائے تو بھارت کی 180 رنز سے شکست کسی بھی آئی سی سی ٹورنامنٹ کے فائنل میں سب سے بڑی شکست ہے۔

مزید پڑھیں: چیمپئنز ٹرافی: پاکستان کی فتح پر بھارتی میڈیا نے کیا لکھا

اس سے قبل بھی چیمپیئنز ٹرافی کے فائنل میں بدترین شکست کا ریکارڈ بھارت کے ہی نام تھا جب انہیں 2003 کے ورلڈ کپ فائنل میں آسٹریلیا کے ہاتھوں 125 رنز سے ناکامی کا منہ دیکھنا پڑا تھا۔

اتفاق کی بات یہ کہ کسی بھی آئی سی سی ایونٹ کے مقابلے میں سب سے بڑی شکست بھی بھارت کو ہی ملی جب 2000 کے کوکا کولا کپ چیمپیئنز ٹرافی کے میچ میں انہیں سری لنکا کے خلاف 245 رنز سے شکست ہوئی تھی۔

اس سے قبل بھارت کے خلاف چیمپیئنز ٹرافی کے فائنل میچ میں پاکستانی اوپنرز فخر زمان اور اظہر علی نے نیا ریکارڈ قائم کردیا۔

یہ بھی پڑھیں: 'یہ جنریٹر نہیں بم ہے جو پھٹتا ہے'

اظہر علی اور فخر زمان نے 128 رنز کا عمدہ آغاز فراہم کیا، اظہر علی 59 رنز بنا کر رن آؤٹ ہوئے تو اس شاندار شراکت کا خاتمہ ہوا۔

اس سے قبل سب سے بڑی اوپننگ شراکت کا اعزاز سعید انور اور عامر سہیل کے پاس تھا جنہوں نے 1996 کے ورلڈ کپ کوالرٹر فائنل مقابلے میں 84 رنز کی شراکت قائم کی تھی۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024