• KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm
  • KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm

پاک-بھارت میچ سے دنیا کو کیا دلچسپی؟

شائع June 18, 2017 اپ ڈیٹ July 5, 2017
مداح پاک-بھارت میچ دیکھتے ہوئے—فوٹو: رائٹرز
مداح پاک-بھارت میچ دیکھتے ہوئے—فوٹو: رائٹرز

اگر دنیا کے کھیلوں کا جائزہ لیا جائے تو کرکٹ کا شمار بڑے کھیلوں میں تو نہیں ہوتا، تاہم اگر اسی کھیل کے میدان میں حریف ممالک اتریں تو اس کے آگے فٹ بال کی بھی کوئی اہمیت نہیں رہتی۔

کرکٹ کے کھیل میں اگر ورلڈ کپ کا فائنل بھی ہو، اور دوسری جانب پاکستان اور بھارت کا عام میچ بھی ہو تو یہ میچ فائنل سے زیادہ اہم بن جاتا ہے۔

کرکٹ کھیلنے والے تمام ممالک میں آبادی کے لحاظ سے بھارت اور پاکستان نہ صرف بڑے ممالک میں شمار ہوتے ہیں، بلکہ ان کے درمیان ہونے والی میچ بھی صرف کھیل تک محدود نہیں رہتی۔

جب پاکستان اور بھارت کے 22 کھلاڑی ایک دوسرے کے مد مقابل ہوتے ہیں تو اس کا مطلب یہ ہوتا ہے کہ دونوں ممالک کے ڈیڑھ ارب لوگ ایک دوسرے کے آمنے سامنے ہیں۔

سری نگر کے فوجی کیمپ میں بھارتی اہلکار آئی سی چیمپئنز ٹرافی کا فائنل دیکھتے ہوئے—فوٹو: اے ایف پی
سری نگر کے فوجی کیمپ میں بھارتی اہلکار آئی سی چیمپئنز ٹرافی کا فائنل دیکھتے ہوئے—فوٹو: اے ایف پی

پاک-بھارت میچ نہ صرف جذبوں، احساسوں، امیدوں، امنگوں اور سوچ کے درمیان جنگ ہوتی ہے، بلکہ ان کے میچ سے اس خطے کے قریبا ڈیڑھ ارب لوگوں کی خوشیاں بھی وابستہ ہوتی ہیں۔

جب ان دونوں ممالک کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوتی ہیں، تو دونوں ممالک کے گھروں میں کھانے نہیں بنتے، دفتروں میں ٹھیک سے کام نہیں ہوتا، روڈوں پر رش نہیں ہوتی، بازاروں میں ہر طرف ٹی وی اور اپنے اپنے ملک کی ٹیم کے حق میں نعرے گونجتے ہیں۔

لاہور کے ہوٹل میں پاکستانی شائقین میچ کے دوران خوشی کرتے ہوئے—فوٹو: رائٹرز
لاہور کے ہوٹل میں پاکستانی شائقین میچ کے دوران خوشی کرتے ہوئے—فوٹو: رائٹرز

لیکن ان دونوں ممالک کے کرکٹ مقابلے میں دنیا کو کیا دلچسپی؟۔

اگر 18 جون کے ٹوئٹر ٹرینڈز کا جائزہ لیا جائے تو عالمی سطح پر 10 بڑے ٹرینڈز میں سے پہلے نمبر پر آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی کے فائنل میں کھیلا جانے والا پاک-بھارت میچ تھا۔

ٹوئٹر پر عالمی سطح پر پاک-بھارت میچ ٹاپ ٹرینڈ رہا—اسکرین شاٹ
ٹوئٹر پر عالمی سطح پر پاک-بھارت میچ ٹاپ ٹرینڈ رہا—اسکرین شاٹ

عالمی سطح پر ٹوئٹر پر پاک-بھارت میچ پاکستان کے مقامی وقت دن 2 بجے کے بعد سب سے بڑا ٹرینڈ بنا، جو 8 گھنٹے سے بھی زائد وقت تک اپنی جگہ پر قائم رہا۔

ٹرینڈز کا تبدیل ہونا گھنٹوں نہیں بلکہ منٹوں کا کام ہے، لیکن اگر کوئی ٹرینڈ کئی گھنٹے تک اول نمبر پر رہے تو یہ معمولی بات نہیں سمجھی جاتی۔

پاک-بھارت میچ نہ صرف عالمی سطح پر ٹاپ ٹرینڈ رہا، بلکہ برطانیہ میں بھی یہ پہلے نمبر پر رہا، پاکستان اور بھارت کا تو سمجھ میں آتا ہے، لیکن ان دونوں ملکوں کے میچ میں برطانیہ کا کیا کام؟

برطانیہ میں بھی میچ کا ٹرینڈ پہلے نمبر پر رہا—اسکرین شاٹ
برطانیہ میں بھی میچ کا ٹرینڈ پہلے نمبر پر رہا—اسکرین شاٹ

برطانیہ میں پاک-بھارت میچ فادرز ڈے سے بھی بازی لے جاتے ہوئے 10 بڑے ٹرینڈز میں سے پہلے نمبر پر رہا۔ بھارت میں ٹوئٹر کے 10 بڑے ٹرینڈز میں سے پاک-بھارت میچ پہلے نمبر پر رہا، جب کہ وہاں کے 4 ٹاپ ٹرینڈز بھی کرکٹ سے متعلق ہی تھے۔

بھارت میں نہ صرف میچ کا ٹرینڈ ٹاپ رہا، بلکہ چار ٹرینڈز کرکٹ پر ہی تھے—اسکرین شاٹ
بھارت میں نہ صرف میچ کا ٹرینڈ ٹاپ رہا، بلکہ چار ٹرینڈز کرکٹ پر ہی تھے—اسکرین شاٹ

بھارت میں چوتھا بڑا ٹرینڈ پاک-بھارت ہاکی میچ تھا، جس میں پاکستان کو شکست ہوئی، لیکن دونوں ممالک میں کرکٹ میچ کی وجہ سے ہاکی کا تذکرہ دور دور تک دیکھنے کو نہیں ملا۔

اگر پاکستان کے ٹرینڈز کی بات کی جائے تو تمام کے تمام ٹرینڈز کرکٹ اور میچ سے متعلق ہی تھے۔

پاکستان کے دس بڑے ٹرینڈز کتنی دیر تک کرکٹ پر ہی رہے—اسکرین شاٹ
پاکستان کے دس بڑے ٹرینڈز کتنی دیر تک کرکٹ پر ہی رہے—اسکرین شاٹ

پاکستان میں ٹاپ 10 ٹرینڈز میں تبدیلیاں ہوتی رہیں، لیکن تمام تبدیلیاں نمبروں کا دھندہ ہی ثابت ہوئیں، کیوں کہ تمام ٹرینڈز کئی گھنٹے تک کرکٹ پر ہی رہے۔

پاکستان میں سب سے بڑے ٹرینڈز میں کبھی پاک-بھارت میچ تو کبھی فخر، کبھی محمد عامر اور کبھی سی ٹی 17 فائنل کے ٹرینڈز سب سے اوپر رہے۔

لیکن پاکستان میں بھی گزرتے وقت کے ساتھ ٹرینڈز میں تبدیلیاں ہوتی رہیں، لیکن کرکٹ کے ٹرینڈز کی تعداد زیادہ ہی رہی۔

پاکستانی ٹرینڈز میں محمد عامر، فخر زمان، عماد وسیم اور حفیظ سمیت ملک کے ٹرینڈز بھی چھائے رہے۔

سری نگر میں بھارتی کھلاڑیوں کے آؤٹ ہونے کے بعد مداحوں کا جشن—فوٹو: اے پی
سری نگر میں بھارتی کھلاڑیوں کے آؤٹ ہونے کے بعد مداحوں کا جشن—فوٹو: اے پی

اس میچ کو دونوں ملکوں میں تمام شعبہ ہائے جات سے تعلق رکھنے والے افراد نے دیکھا، جہاں بھارتی فوجی اہلکار اس میچ کو دیکھتے نظر آئے، وہیں مقبوضہ کشمیر کے لوگ بھی اس میچ سے لطف اندوز ہوئے۔

چوں کہ میچ چھٹی والے دن تھا، اس لیے دونوں ملکوں میں میچ کو براہ راست بڑی اسکرینوں پر دکھانے کے لیے دونوں ملکوں میں خصوصی انتظامات کیے گئے تھے۔

لندن کے اوول کے گراؤنڈ میں جہاں دونوں ٹیموں کے کھلاڑی ایک دوسرے کے خلاف نظر آئے، وہیں میچ دیکھنے والے شائقین بھی ایک دوسرے سے الجھتے ہوئے نظر آئے، اور ایسے واقعات پاکستان اور بھارت کی میچ کے دوران نئے نہیں۔

اوول کے میدان میں پاکستانی اور بھارتی شائقین الجھ پڑے—فوٹو: اے ایف پی
اوول کے میدان میں پاکستانی اور بھارتی شائقین الجھ پڑے—فوٹو: اے ایف پی

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024