• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

دھونی کی سرفراز کے بیٹے کے ساتھ تصویر وائرل

شائع June 18, 2017

ایک ایسے موقع پر جب پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں آج چیمپیئنز ٹرافی کے فائنل کیلئے حتمی تیاریاں کر رہی ہیں، سوشل میڈیا پر سابق بھارتی کپتان مہندرا سنگھ دھونی کی ایک تصویر وائرل ہو گئی۔

سوشل میڈیا پر مہندرا سنگھ دھونی نے ایک تصویر پوسٹ کی جس میں انہوں نے ایک بچے کو گود میں لیا ہوا ہے اور اس تصویر کی خاص بات یہ ہے کہ ان کی گود میں موجود بچہ کوئی اور نہیں بلکہ قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کا بیٹا عبداللہ ہے۔

چیمپیئنز ٹرافی کے سب سے بڑے میچ سے قبل دونوں ملکوں کے شائقین اپنی اپنی ٹیموں کی سپورٹ میں جتے ہوئے ہیں اور فائنل میچ سے قبل ہی اس بارے میں مستقل بیان بازی جاری ہے۔

دونوں ملکوں اور کرکٹ بورڈ کے درمیان بھی تعلقات کافی عرصے سے سرد چل رہے ہیں جہاں پاکستان پڑوسی ملک پر معاہدے سے مکرنے کا الزام عائد کرتا ہے تو بھارت دہشت گردی کا الزام لگاتے ہوئے پاکستان سے کھیلنے سے انکاری ہے۔

ایسے موقع پر دھونی کی سرفراز احمد کے بیٹے کے ساتھ تصویر کو میچ سے قبل فضا سازگار رکھنے کی اچھی کوشش قرار دیا جا رہے اور شائقین نے اس تصویر کو پسندیدگی کی سند سے نوازا ہے۔

یہ پہلا موقع نہیں کہ دونوں ملکوں کے کھلاڑیوں کی جانب سے ایک دوسرے کیلئے جذبہ خیر سگالی کا مظاہرہ کیا گیا ہو بلکہ چند ماہ قبل ہندوستان کے کپتان ویرات کوہلی نے پاکستان کے سابق کپتان شاہد آفریدی کی ریٹائرمنٹ پر نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے انہیں اپنی شرٹ تحفتاً پیش کی تھی جس پر انڈین ٹیم کے کھلاڑیوں کے دستخط بھی موجود تھے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024