• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

’پاکستان دنیا کی کسی بھی ٹیم کو ہرا سکتا ہے‘

شائع June 17, 2017
بھارتی ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی کا میچ سے قبل پریس کانفرنس کے دوران ایک انداز— فوٹو: اے پی
بھارتی ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی کا میچ سے قبل پریس کانفرنس کے دوران ایک انداز— فوٹو: اے پی

بھارتی ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی نے کہا ہے کہ چیمپیئنز ٹرافی میں پاکستان کے خلاف میچ میں فتح کا فائنل میچ سے کوئی تعلق نہیں اور فائنل میں جو بھی ٹیم اچھا کھیلی گی، کامیابی اسی کے قدم چوکے گی۔

پاکستان اور بھارت کے درمیان ایونٹ کا فائنل کل اوول میں کھیلا جائے گا۔

میچ سے قبل ہفتے کو پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کوہلی نے کہا کہ ہم صرف جیتنے کیلئے کھیلتے ہیں۔ ہم اعدادوشمار یا جو کچھ پہلے ہوا اس پر یقین نہیں رکھتے۔ بحیثیت ٹیم ہمارا مقصد یہی ہوتا ہے کہ ایک مکمل کرکٹ میچ کھیلیں اور میچ جیتیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم کسی بھی ٹیم کے خلاف ماضی کے ریکارڈز کی بنیاد پر نہیں کھیل سکتے اور فتح اسی ٹیم کے قدم چولے گی جو بہترین طریقے سے تیاری کرتے ہوئے میچ کے دن بہترین کھیل پیش کرے گی اس کے جیت کے امکانات بڑھ جاتے ہیں۔

کوہلی نے کہا کہ پہلے میچ میں پاکستان کے خلاف فتح کا اس میچ سے کوئی تعلق نہیں کیونکہ ہمیں نہیں پتہ اگلے میچ میں ٹیم کس طرح آغاز کرے گی۔ کچھ ٹیمیں اچھا آغاز کرتی ہیں لیکن وہ بعد میں اچھا نہیں کھیل پاتیں جبکہ کچھ ٹیموں کا آغاز اچھا نہیں ہوتا لیکن وہ بعد میں بہترین انداز میں واپسی کرتی ہیں جیسے کہ پاکستانی ٹیم نے کیا۔

’ہر کوئی جانتا ہے کہ ان کی ٹیم میں کتنے باصلاحیت کھلاڑی ہیں اور ان کی ٹیم میں جس طرح کے کھلاڑی ہیں وہ اپنے مخصوص دن دنیا کی کسی بھی ٹیم کو ہرا سکتے ہیں‘۔

بھارتی کپتان نے کہا کہ دونوں ٹیمیں فائنل جیتنا چاہتی ہیں اور مجھے امید ہے کہ یہ ایک بہترین میچ ہو گا۔ اگر دونوں ٹیموں 11، 11 کھلاڑی اپنی 120فیصد کارکردگی دکھائیں گے تو ایک بہترین میچ ہو گا اور میرا نہیں خیال کہ پہلے میچ سے اس کا کوئی تعلق ہے۔

ایک سوال کے جواب میں کوہلی نے فائنل میچ کیلئے اپنی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہ کرنے کا عندیہ دیتے ہوئے کہا کہ ہردک پانڈیا نے ہماری ٹیم کو متوازن کیا ہے۔ وہ ایک بہترین باؤلر، جارح مزاج بلے باز اور عمدہ فیلڈر ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024